بھٹکل11/ اکتوبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور۔ بیلور کراس نیشنل ہائی وے پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک 26 سالہ نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جس کی شناخت گنیش گوند نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گنیش اسکوٹر پر سوار بھٹکل سے ہوناور اپنے گھر جارہا تھا کہ غالباً پیچھے سے کسی نامعلوم سواری نے ان کی اسکوٹر کو ٹکر مار دی اور فرار ہوگئی۔ گنیش کی لاش راستہ کنارے بے یار ومددگار پڑی ہوئی تھی، جبکہ اس کی اسکوٹر کچھ ہی فاصلے پر گری ہوئی تھی۔حادثہ آج بدھ صبح پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مرڈیشور پولس موقع پر پہنچی اور سبھی پولس تھانہ کو الرٹ کردیا، مگر رپورٹ لکھے جانے تک فرار ہونے والی سواری کا پتہ نہیں چل پایا تھا ۔
گنیش کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ہوناور تعلقہ کے بلکور ۔منکی کا رہنے والا تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔
مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔