ڈھاکہ ٹیسٹ : بنگلہ دیش نے رقم کی تاریخ، آسٹریلیا کو 20رنز سے شکست دی; شکیب الحسن کی آل راؤنڈرکارکردگی ،بنے مین آف دی میچ

Source: S.O. News Service | Published on 30th August 2017, 7:31 PM | اسپورٹس |

ڈھاکہ،30اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)17سال قبل ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبیوکرنے والی بنگلہ دیش کی ٹیم نے ڈھاکہ میں کھیلنے جانے والے میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کی کامیاب ترین ٹیم آسٹریلیا کو 20رنز سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔یہ میچ بنگلہ دیش کی ٹیسٹ میچوں کی تاریخ کا 101واں میچ تھا جو ان کی دسویں فتح پر ختم ہوا۔میچ کے ہیرو بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر اور ان کے بہترین کھلاڑی شکیب الحسن رہے جنھوں نے پہلی اننگز میں شاندار 84رنز بنائے اور اس کے بعد دنوں اننگز میں 5-5 وکٹیں لے کر میچ میں10 کھلاڑی آؤٹ کئے۔آسٹریلیا کو کھیل کے چوتھے دن فتح کے لیے 156رنز درکار تھے جبکہ کریز پر کپتان ا سٹیو سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کی جوڑی موجود تھی جو 81رنز کی شراکت قائم کر چکی تھی۔
پانچویں دن کا کھیل شروع ہونے کے بعد وارنر نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور نہایت مشکل حالات اور دباؤ کے باوجود شاندر سنچری سکور کی۔اس موقع پر لگ رہا تھا کہ بنگلہ دیش شاید ہمت ہار جائے لیکن 158رنز کے مجموعی رن پر وارنر کے آؤٹ ہوتے ہی ان کی امیدوں کے دیے دوبارہ روشن ہو گئے۔صرف 13رنز کے بعد کپتان ا سمتھ بھی 37رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے اور کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا کو جیت کے لیے 66رنز درکار تھے جبکہ ان کی صرف تین وکٹیں باقی تھیں اور میدان میں موجود شائقین کو یقین تھا کہ بہت جلد وہ میچ جیت جائیں گے۔کھانے کے وقفے کے بعد کی پہلی گیند پر شکیب نے میکس ویل کو آؤٹ کر کے اپنی دسویں وکٹ حاصل کرلی لیکن اس کے بعد آنے والے آسٹریلوی بلے بازوں نے ہمت نہ ہاری اور سکور کو بڑھاتے گئے۔
پیٹ کمنس نے نویں نمبر پر آ کر جارحانہ بیٹنگ کی اور وکٹیں گرنے کے باوجود آسٹریلیا جیت سے 20رنز کی دوری پر تھا جب فاسٹ بولر تیج الاسلام نے جوش ہیزل وڈ کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو تاریخی فتح سے ہمکنار کروا دیا۔اس سے پہلے بنگلہ دیش نے زمبابوے کو پانچ مرتبہ، ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ جبکہ سری لنکا اور انگلینڈ کو ایک ایک بار شکست دی ہے۔دو میچوں کی سیریز کا اگلا میچ چار ستمبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...