حفاظت کے لئے گھروں میں تلواریں رکھو:سری رام سینا چیف پرمود متالک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th October 2017, 11:47 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 9؍اکتوبر(ایس او نیوز)ماں کے پاؤں دھوکر پوجاکرنے کی ایک رسم میں شرکت کے بعد حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے سری رام سینا کے چیف پرمود متالک نے مشورہ دیاکہ وہ لوگ خود کی حفاظت کے لئے اپنے گھروں میں چاقو،چھری اور تلواریں رکھیں۔

کدری کے قریب ستیانارائن مندر کے احاطے میں منعقدہ ماں کی پوجا کی رسم میں بولتے ہوئے انہوں نے مرہٹہ راجا شیواجی کی ماں کی مثال دیتے ہوئے کہا مغلوں کے خلاف لڑنے والے شیواجی کو اس کی ماں جیجا بائی نے بچپن ہی سے تہذیب کے ساتھ ساتھ بہادری اور جرأت مندی کے قصے سناکر اپنے بیٹے کو جوان بنایا تھا۔ متالک نے ہمیشہ کی طرح زہر اگلتے ہوئے کہاکہ رام اور شیواجی کا یہ ملک اب مغربی تہذیب، لو جہاد اور مذہبی تبدیلی جیسی سرگرمیوں کا مرکز ہوگیا ہے۔پورے ملک میں مسلمانوں کو مساجد تعمیرکرنے کی کھلی چھوٹ ملی ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ بابری مسجد کو ڈھانے کے 25سال گزرجانے کے بعد بھی اب تک ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرنے کے لئے موقع فراہم نہیں کیا جارہاہے۔

اس پروگرام میں دیگر مذہبی رہنماؤں کے علاوہ ریاست کے مختلف علاقوں سے سری رام سینا کے عہدیداران او رذمہ داران نے شرکت کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی