ہندونوجوان موبائل نہیں اسلحہ اٹھائیں ، ہر ایک کے پاس بندوق ہو؛اڈپی دھرم سنسد میں رام مندر، لوجہاد ، گھر واپسی، مسلم مخالفت بیانات کے گھن گرج کے ساتھ ہندو دہشت گردی کو اکسانے کی باتیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th November 2017, 12:05 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اڈپی، 27؍نومبر (ایس او نیوز) کرناٹک کی سرزمین پر بیک وقت دو اجلاسوں کا آغاز اور اختتام ہوا۔ حضرات ٹیپو سلطان کی سرزمین میسور میں کنڑا ادب و کلچر کو اجاگر کرنے والا کل ہند کنڑا ادبی سمّیلن کا انعقاد ہوا۔ تو دوسری طرف اڈپی میں سنگھ پریوار کے لیڈران کی سرپرستی میں دھرم سنسد پرو گرام جاری رہا ۔ ایک اجلاس کا مقصدرام جنم بھومی اور ایودھیا کے نام پر فساد و انار کی پیدا کرتے ہوئے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کے تانے بانے بکھیر کر ہندوستان کو ٹکروں میں باٹنا تھا۔ تو دوسرے اجلاس کا مقصد ریاستی زبان کنڑا ادب اور اس کے قرینوں کو اجا گر کرتے ہوئے عوام میں اخلاقی اقدار پیدا کرنا تھا ۔کرناٹک میں منعقد ہ دھرم سنسد میں دلوں کو ٹھیس پہنچانے والی اور انسانیت کو رنجیدہ کرنے والی تقاریر ہندی میں ہورہی تھیں جبکہ ادبی سمّیلن میں دلوں کو جوڑنے والے اسباق پر مشتمل کنڑا میں خطاب ہورہے تھے ۔ دھرم سنسد میں بہت ساری باتیں غیر آئینی اور خلاف قانون تھیں ، دھرم سنسد میں شریک ہری دوار بھارت ماتا مندر کے سوامی گریجی مہاراج نے کل اپنے خطاب میں یکساں سیول کوڈ نافذ ہونے تک ہندو بھی چار بچے پیدا کرنے پر عمل کرتے رہنے کا مشورہ دیا تو آج بروز اتوار کاشی مٹھ کے سربراہ نریندر ناتھ سرسوتی سوامی نے ایسا بیان دیا کہ امن و آشتی کے خواہش مندر افراد میں دہشت کی لہر دوڑنے لگی۔ نریندر ناتھ نے ہندو نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ موبائل کی خریداری چھوڑ دیں اور اسلحہ گولہ بارود کو ذخیرہ کریں۔ دیش دروہی افراد کے خلاف ذخیرہ کردہ اسلحہ استعمال میں لایا جائے۔ ہماری حفاظت خود ہم کو کرنے کی ضرورت ہے، اس لئے ہم تمام کو اسلحہ سے لیس ہونا پڑے گا۔ اس نے مزید کہا کہ فوجیوں کو مکمل اختیارات پیش کئے جائیں۔ ہندوؤں کی طرح مسلمان بھی صرف دو بچوں کو پر اکتفا کریں، ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر عنقریب ہونے کی سوامی نے بات کہی۔ ہندوستان کی بڑھتی آبادی میں کنٹرول کرنے کیلئے ملک چین کی طرح یہاں بھی سخت قانون نافذ کیا جانا چاہئے ۔ ایک لاکھ روپئے کے موبائل فون کے بجائے بندوق اور لاٹھیوں کو اکٹھا کرنے کی ضروت ہے۔ چین کی مدد سے پاکستان نے سرحد پر بنکر تعمیر کیا ہوا ہے۔ بھارت کو بھی چاہئے کہ وہ سرحد پر ہیلی پیڈ تیار کرتے ہوئے پاکستان کو منہ توڑ جواب دے۔ وشوا ہندو پریشد کے چیف سکریٹری ڈاکٹر سریندر جین نے کہا کہ ’’گھر واپسی‘‘ وشوا ہندو پریشد کا تصور نہیں بلکہ یہ ہندو سماج کا ہے، اس لئے جو بھی ہند وازم چھوڑ کر دوسرے دھرم کو اختیار کئے ہوئے ہیں ان کو لازمی طور پر واپس آنا ہوگا۔ اب تبدیلی مذہب کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ اپنے اشتعال انگیز بیان میں جین نے مزید کہا کہ جہاد اور قتل و غارت گری سے ساری دنیا تھرار ہی ہے۔ کیرلا کے بہت سارے نوجوانوں کو آئی ایس ائی ایس میں شامل کیا جارہا ہے۔ لوجہاد کا سلسلہ بھی جاری ہے، جین نے کہا کہ جو لوگ بابر اورنگ زیب اور ٹیپو کے ساتھ کھڑے ہوں گے ہندو سماج ان کو تسلیم نہیں کرتا۔ ان لوگوں کا یہاں رہنا بھی ناقابل برداشت ہے۔ 6؍ دسمبر کو مسلمانوں کی طرف سے یوم سیاہ منانا دیش دورہی کا م ہے ، تم اس طرح سینہ پیٹتے رہو ۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے اس نے کہا کہ حکومتوں کی نظریں ہندو مندروں کی دولت پر پڑی ہے۔ اس لئے وہ مٹھ مندروں کی انتظامیہ چلارہی ہے۔، چرچ اور مساجد کو اپنے سپرد کرنے کے بجائے حکومت مٹھ مندروں پر رعب جمارہی ہے۔ دھرم سنسد کے تیسرے سیمینار میں پیجاور مٹھ کے سوامی وشویش تیرتھا نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کو فراہم ہونے والی سرکاری سہولتیں ملک کی اکثریت کو فراہم کی جائیں۔ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ و دستور ہند میں ترمیم کرتے ہوئے اس کی گنجائش پیدا کرے، انہوں نے کہا کہ ملک کی اکثریت بھی اقلیتوں کو ملنے والی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کی خواہش ظاہر کی ہے اس لئے دھرم سنسد مرکزی حکومت سے دستور ہند میں ترمیم کا اصرار کیا ہے۔ اس فیصلہ پر تمام ہندو سادھوسنتوں کی منظوری حاصل کی گئی ہے۔ بنارس کاشی مٹھ کے نریندر ناتھ سوامی نے جب اپنے خطاب کا آغاز ریزرویشن سے کیا تو سنسد کے آرگنائزر نے ان کو روک لیا، سوامی نے اپنے خطاب کے شروع میں کہا کہ ہندوستان میں قابلیت و لیاقت کی بنیاد پر ریزرویشن دینا چاہئے۔ دھرم اور ذات کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کے عمل کو کالعدم قرار دیا جانا چاہئے۔ اس موقع پر مداخلت کرتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ یہاں ریزرویشن کے حوالے سے بات نہ کریں ، اس کے بعد اپنے خطاب میں سوامی نے اسلحہ رکھنے کی بات اور بیف برآمدات پر مکمل طور پر روک لگانے کی آوازدی ، بیف کے لئے دیئے جانے والے لائسنس کو منسوخ کردیا جائے ۔ غیر قانونی مقبوضہ اراضی کو گائے کیلئے مختص کرنا چاہئے تا کہ وہاں گؤشالہ بنایا جاسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...