منگلورو: کسی بھی قیمت پر ’ہندو راشٹر‘ بنایا جائے گا۔ ہندو جن جاگرتی سمیتی کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th January 2019, 7:00 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو30؍جنوری (ایس او نیوز) ہندو جن جاگرن سمیتی کے ریاستی کوآر ڈینیٹر گروپرساد گوڈا نے کہا ہے کہ سناتن سنستھا اور ہندو جن جاگرن سمیتی کے تحت ہر قیمت پر ’ہندوراشٹر‘ کی تشکیل کی جائے گی۔اور وہ اپنا مقصد پورا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ وہ  منگلورو کے وی ٹی روڈ پر سرینواس کلیان منٹپا میں منعقدہ ایک تقریب میں  خطاب کررہے تھے۔

خیال رہے کہ ریاست کے مختلف مقامات پر 26جنوری اور 27جنوری کو ’ہندو راشٹر‘ کے قیام پر غور کرنے کے لئے سناتن سنستھا ور ہندوجاگرن سمیتی کی طرف سے ’ہندو راشٹرا جاگرتی سبھا‘‘ کے نام سے پروگرام منعقد کیے گئے تھے۔

انگریزی روزنامہ دکن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابقگروپرساد گوڈانے اپنے خطاب میں  کہا کہ’’ مندروں کے چڑھاوے اور نذرانے کی رقم کو ریاستی حکومت غیر مذہبی مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہے۔سیکولرازم کے اقدار کا پرچار صرف ہندوؤں کے درمیان کیا جاتا ہے۔ ہندوؤں کے دیوی دیوتاؤں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا جاتا۔‘‘

گوڈا نے پولیس سے مطالبہ کیا ’منگلورو مسلمس‘ نامی فیس بک پیج کے خلاف فوری کارروائی کرے جس پر ہندو دیوی دیوتاؤں کے خلاف مواد پوسٹ کیا جاتا ہے۔ گوڈا نے یہ بھی الزام لگایا کہ گوری لنکیش قتل معاملے میں جن لوگوں کوگرفتار کیاگیا ہے، وہ بے قصور ہیں اورانہیں پھنسایا گیا ہے۔ جیسے ہی وہ جیل سے رہا ہونگے ان کی عزت افزائی اور تہنیت کی جائے گی۔

اس موقع پر سری لکشمی ستیہ نارائنا ویرانجنیا سوامی مندر کے پجاری مکتا نندا سوامی اور دیگر افراد موجود تھے۔

بھٹکل کی ایک دوکان کے لئے بھٹکل میں مقیم اچھی تنخواہ پر ایک قابل Accountant کی ضرورت ہے۔

رابطہ کریں:
9449127932

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔