منگلورو:ہندو تنظیموں نے کی کدرولی ذبیحہ خانہ بند کرنے کی مانگ۔ اعلیٰ پولیس افسران کودیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st October 2018, 3:25 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو30؍اکتوبر (ایس او نیوز)کدرولی میں واقع قصائی خانہ کو لے کر سنگھ پریوار کی تنظیموں نے اپنی مخالفانہ مہم تیز تر کردی ہے۔ اس سلسلے کے تازہ اقدام میں بجرنگ دل، وشواہندو پریشدوغیرہ سے منسلک کارکنان نے ایک میمورنڈم جنوبی کینرا کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس اور سٹی کمشنر آف پولیس کو دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کدرولی میں واقع قصائی خانے میں بہت زیادہ بے ضابطگی ہورہی ہے۔ وہاں قانون کی پابندی نہ کرتے ہوئے گائے اور ممنوعہ جانور ذبح کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے اسے بند کردیا جانا چاہیے۔

ہندو شدت پسند تنظیموں کے لیڈران کا کہنا تھا کہ آر ٹی آئی کے ذریعے حاصل کی گئی معلومات کی مطابق کدرولی قصائی خانے میں گائیں قتل کی جارہی ہیں۔بھیسے اور بچھڑے غیر قانونی طور پر ذبح کیے جارہے ہیں۔ اس کے خلاف میونسپل کارپوریشن اور سٹی نارتھ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے کے باوجود وہاں کے افسران کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں۔اس لئے اس معاملے میں فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوؤں کے جذبات مجروح کیے جانے کی بات معلوم رہنے کے باوجود سٹی کارپوریشن کمشنرکی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا ہے۔‘‘

لیڈروں نے اس بات کی طرف پولیس افسران کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کروائی کہ کدرولی قصائی خانے میں کرناٹکا میں جانوروں کے ذبیحہ پر پابندی کے قانون1964کی دفعہ 4کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اس سے قبل ماضی میں اس ذبیحہ خانے کو بند کردیا گیا تھامگر میونسپال کارپوریشن کمشنر کی جانب سے حلف نامہ داخل کیے جانے کے بعد اسے 18مہینوں کی مہلت دی گئی تھی۔یہ قصائی خانہ امسال جنوری میں دئے گئے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پرجاری رکھا گیا ہے ۔لہٰذا اسے فوری طور پر بند کیاجانا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔