ہندوتواوادیوں پر ظلم اور سناتن سنستھا پر پابندی کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف ہندوتنظیموں کی احتجاجی ریالی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th September 2018, 1:05 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو5؍ستمبر (ایس او نیوز) ترقی پسند ادیبوں اور دانشوروں کی طرف سے سناتن سنستھا پرپابندی لگانے کا جو مطالبہ ہورہا ہے اس کے خلاف سری رام سنیا، ہندو جاگرن سمیتی اور دیگرہندوتواوادی تنظیموں کے بینر تلے منگلورو جیوتی سرکل سے ڈپٹی کمشنر دفتر تک ایک زبردست احتجاجی ریالی منعقد کی گئی۔واضح رہے کہ پنسارے، دابولکر، کلبرگی اور گوری لنکیش جیسے دانشوروں اور مفکروں کو قتل کرنے کے معاملے میں ایس آئی ٹی نے جن ملزموں کو گرفتار کیا ہے ان کاتعلق سناتن سنستھا بتایا جاتا ہے۔

احتجاجیوں نے جو بینر س اور پلے کارڈس اٹھارکھے تھے اس میں ہندوتواوادیوں کے خلاف ناانصافیوں اور سناتن سنستھا پر پابندی لگانے کے جو مطالبے کی مخالفت کی گئی تھی۔ مظاہرین نے کانگریس پارٹی، مفکرین اور ترقی پسند دانشوروں کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ہندوتووادی لیڈر چیترا کنداپور نے کہا کہ گوری لنکیش، عمر خالد اور کنہیا کمار جیسے خودساختہ ملک دشمن اسٹوڈنٹ لیڈرس کی حمایت کررہی تھیں۔جواہر لعل نہرو یونیورسٹی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے چیترا نے کہا کہ ہم لوگ مندر کی ڈبی میں بھی اس سے زیادہ رقم ڈالتے ہیں جبکہ اس یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کرنے کی فیس صرف 11روپے ہے۔ سوچاجاسکتا ہے کہ وہاں کس قسم کی تعلیم دی جاتی ہوگی۔ وہاں سے تعلیم پانے والے دہشت گرد بن کر باہر نکلتے ہیں۔ اس یونیورسٹی سے دیش کے دشمن پید اکیے جارہے ہیں۔

چیترا نے ایس آئی ٹی پر اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ وہ گوری لنکیش قتل معاملے میں ہندوتواوادی کارکنان کومسلسل نشانہ بنارہی ہے۔اس نے کہا کہ:’’ اس طرح کے جھوٹے الزامات ہمیں اور زیادہ مستحکم کریں گے۔ ہم لوگ ایس آئی ٹی افسران کی طرح بدعنوان نہیں ہیں۔بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ لوگوں اور اداروں کا مقصد ہندوؤں کوبرباد کرنا ہوگیا ہے۔یہ لوگ لاشوں کو سامنے رکھ کر پیسہ اکٹھا کرتے ہیں۔ دابولکراور پنسارے کے قتل کے بعد ایسا ہی کیا گیا ہے۔‘‘
چیترا نے اپنی شعلہ بیانی جاری رکھتے ہوئے کہا کہ :’’ جب 24ہندوکارکنان کا قتل ہواتوپی ایف آئی والے اس میں ملوث تھے۔تب تو ان پر پابندی نہیں لگائی گئی۔سیمی(SIMI)پر اس لئے پابندی لگائی گئی تھی کہ وہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ مگر پی ایف آئی والے اس سے قبل سیمی کا حصہ تھے۔ صرف ان کا نام اور بینر تبدیل ہوا ہے، مگر ایجنڈہ اب بھی وہی ہے۔‘‘

سناتن سنستھا کے لیڈر گروپرساد نے اپنے خطاب میں کانگریس اور ایس آئی ٹی کے خلاف بہت چیخ و پکار کی۔گروپرساد کا کہنا تھا کہ:’’ جب گوری لنکیش کا قتل ہواتو راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا تھا کہ اس میں ہندوکارکنان ملوث ہیں۔ایس آئی ٹی نے اسی بیان کے مطابق تحقیقات کی تاکہ راہل گاندھی کو سچ ثابت کیا جاسکے۔کئی ہندو کارکنان کو اس تاریخ سے پہلے گرفتار کیاگیاتھا جس تاریخ کو ان کی گرفتاری دکھائی گئی ہے۔ سوال یہ پیداہوتا ہے کہ تب تک انہیں کہاں رکھاگیا تھا ؟ان ہندوکارکنان کو ٹارچر کرتے ہوئے اقبال جرم کے لئے مجبور کیا گیا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...