کرناٹک میں ہندو مہاسبھا کا بی جے پی کے خلاف انتخابات لڑنے کا فیصلہ؛

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th January 2018, 1:53 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

مینگلور 28/جنوری (ایس او نیوز) ایک سروے کے مطابق کرناٹک میں بی جے پی کی حالت پہلے ہی خراب ہے اور یہاں کانگریس کی واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ایسے میں ہندو مہاسبھا نے کرناٹک میں بی جے پی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کرکے   زعفرانی پارٹی کا ایک بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ بی جے پی سے ناراض ہندو مہا سبھا نے اس بار خود انتخابی اکھاڑے میں اُترنے کافیصلہ کیا ہے ۔اس تعلق سے  انتہا پسند تنظیم کے ریاستی صدر این سبرامنیا راجونے بتایا کہ ہندو مہا سبھا    بی جے پی کواپنی نظریاتی اورسیاسی حلیف نہیں مانتی   کیونکہ زعفرانی پارٹی نے ہندوتوا کے نظریات کو ترک کردیاہے۔ اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  ہندو مہا سبھا نے  کرناٹک اسمبلی کے انتخابات میں 150 نشستوں پرمقابلہ کرنے کا  فیصلہ کیاہے، جس کے لئے امیدواروں کی پہلی فہرست ماہ فروری کے اختتام تک جاری کی جائے گی۔

راجو نے الزام عائد کیاکہ وزیراعلی  سدارامیا اقتدار پر واپس آنے کے لیے شدت کے ساتھ اقلیتی طبقات کی خوشامد کررہے ہیں۔ تاہم کانگریس ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے کارکنوں کے خلاف دائرمعاملات سے دستبرداری اختیارکرنے کے باوجود اس مرتبہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے گی۔

راجو نے کہاکہ ہندو مہا سبھا جنوبی کنڑا کے اضلاع کی تمام نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ مخالف ہندو پالیسیوں کے ذریعہ ہندومہاسبھاکاداخلہ روکنا ممکن نہیں ، مزید بتایا کہ ا پوزیشن بی جے پی ‘ ان پالیسیوں کی مخالفت میں غیرموثر رہی ہے اور اکثریتی ہندو آنے والے انتخابات میں کانگریس کو منہ توڑجواب دیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...