بابا بڈھن گردی درگاہ پر حملہ کرنے والے بجرنگ دل کارکنوں کی مخالفت میں گلبرگہ میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th December 2017, 7:49 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ، 5/دسمبر( ایس او نیوز؍پریس ریلیز) بابا بڈھن گردی درگاہ پر حملے کرنے اورمقبروں کی بے حرمتی کرنے والے بجرنگ دل کے فرقہ پرست عناصر کی گھناؤنی حرکت اور اس معاملے میں کانگریس حکومت کی غیر فعالی پر برہم گلبرگہ ایس ڈی پی آئی نے منی ددھان سودھا کے قریب احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کرناٹک ریاستی سکریٹری عبدالرحیم پٹیل، ایس ڈی پی آئی لیڈر محمد محسن ، گلبرگہ ضلعی جنرل سکریٹری شاہد نصیر گلبرگوی،آل انڈیا امامس کونسل ضلع گلبرگہ کے صدرمولانا عتیق الرحمن اشرفی ، علیم الہی سمیت سینکڑوں کارکنان شریک رہے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں پارٹی کارکنوں نے ریاستی وزیر اعلی سدارامیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بابابڈھن گری پر حملہ کرنے والے بجرنگ دل کے کارکنوں کو فوری طورپر گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دینے اور بی جے پی اور بجرنگ دل کے لیڈروں کی اشتعال انگیز بیانات پر روک لگانے کا مطالبہ کیا اور احتجاجی مظاہرے کے اختتام میں ضلعی ڈپٹی کمشنر کے توسط سے وزیر اعلی کرناٹک کو میمورینڈم پیش کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...