ؓبابابڈھن گری درگاہ پر حملہ کرنے والے بجرنگ دل کارکنوں اور ریاستی کانگریس حکومت کی لاپرواہی کی مذمت کرتے ہوئے بنگلور ومیں ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th December 2017, 7:03 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍دسمبر (ایس او نیوز؍ پریس ریلیز)بابا بڈھن گردی درگاہ پر حملے کرنے اورمقبروں کی بے حرمتی کرنے والے بجرنگ دل کے فرقہ پرست عناصر کے خلاف ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ریاست گیر سطح پر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا ،اسی احتجاجی مظاہرے کے ایک حصہ کے طور پر بنگلور ، پنپا پارک میں بنگلور ضلعی ایس ڈی پی آئی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس احتجاجی مظاہرے میں مقررین نے اپنے خطاب میں کانگریس حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ریاستی حکومت ریاست کے لاء اینڈ آرڈر کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ جس سے ان فرقہ پرستوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور انہوں نے با با بڈھن گری درگاہ کی بے حرمتی کرنے اور دو مقبروں کی توڑ پھوڑ کرنے کی جرات کی ہے۔ ایس ڈی پی آئی مقررین نے ریاستی حکومت کی لاپرواہی پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں فرقہ پرست عناصر کئی عرصے سے سر گرم ہیں اور ریاست میں مذہبی منافرت پھیلا کر عوام کو تقسیم کرکے اپنی سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ ایسے میں اپنے آپ کو سیکولر اور مسلمانوں کی ہمددرد بتانے والی کانگریس حکومت اس معاملے میں غیر فعال کیوں ہوئی ۔ حکومت، انتظامیہ اور انٹلی جنس کو پہلے ہی پتہ تھا کہ با با بڈھن گری درگاہ میں اس طرح کے واقعات پیش آنے والے ہیں لیکن حکومت اس سے لاپرواہی برتنے کی وجہ سے آج ریاست کرناٹک کا ماحول خراب ہوا ہے اور مسلمانوں اور سیکولر پسند عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اس احتجاجی مظاہرے میں بنگلورو ضلعی جنرل سکریٹری محمد شریف ، ضلعی ورکنگ کمیٹی اراکین اور بنگلور ضلعی میڈیا انچارج مزمل پاشاہ سمیت سینکڑوں کارکنان رہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...