بنٹوال:ہندو توادی تنظیم کے کارکن پر موٹر بائک سواروں کا حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2018, 11:16 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال 19؍اگست(ایس او نیوز) مرنابیل کے پاس کرانجے نامی علاقے میں سنیچر کی رات کو ایک ہندوتوادی تنظیم کے کارکن پر موٹر بائک پر سوار ہوکر آنے والوں نے حملہ کردیا جس کے بعد اسے زخمی حالت میں منگلورو کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق دکشن نامی ایک ہندوتوادی کارکن جب اپنی موٹر بائک پرکہیں جارہا تھا تو چند افراد پر مشتمل موٹر بائک سواروں کی ایک ٹولی نے اس کا راستہ روکا اور اس پر حملہ کردیا۔حملے کی وجوہات یا حملہ آوروں کے بارے میں مزید کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوئی ہے۔بنٹوال پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیااورمعاملہ درج کرلینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل اور رکن اسمبلی راجیش نائک نے اسپتال میں جاکر زخمی دکشن سے ملاقات کی اور اس کی مزاج پرسی کی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - اننت کمار ہیگڑے کا بیرون ملک سفر؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...