شعبہئ ہندی میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رحیلہ رئیس ”کسماکر“کی اعزازی ڈگری سے سرفراز

Source: S.O. News Service | By Afeef Gawai | Published on 18th January 2017, 10:30 PM | ملکی خبریں |

علی گڑھ، 18/جنوری (ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہئ ہندی میں اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹررحیلہ رئیس کو ساہتیہ منڈل ناتھ دوارا، راجستھان نے ہندی ادب کے باوقار اعزاز ”کسماکر“کی اعزازی ڈگری سے سرفرازکیاہے۔ڈاکٹر رحیلہ رئیس کویہ اعزازراجستھان برج بھاشااکادمی جے پور اور ساتیہ منڈل ناتھ دوارا نے بھگوتی پرساد دیو پورا کی یاد میں منعقدہ دو روزہ قومی اعزازی تقریب میں کہانی نویسی اور قومی زبان ہندی کے میدان میں ان کے قابلِ ذکر تعاون پر پیش کیا ہے۔ اعزازکے طورپرڈاکٹررحیلہ رئیس کوتوصیفی سند، موتیوں کی مالا، شال اتیرن پگڑی اور شری ناتھ جی کی تصویر پیش کی گئی۔یہ اعزازابھرتے ہوئے ادیبوں کو پیش کیاجاتاہے۔ڈاکٹر رحیلہ رئیس کی کہانیاں مختلف رسائل میں شائع ہوچکی ہیں جن کو ادبی دنیا میں کافی سراہا گیا۔ اس کے علاوہ ان کے مضامین اور تحقیقی مقالات مختلف رسائل و جرائد اور کتب میں شائع ہوچکے ہیں۔ ان کی متعدد ترجمہ کی ہوئی کہانیاں بھی شائع ہوچکی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...