ہند۔ چین ایک دوسرے کو شکست نہیں دے سکتے: دلائی لامہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 14th August 2017, 11:07 PM | ملکی خبریں |

ممبئی:14/اگست(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا) تبتی روحانی گرو دلائی لامہ نے پیر کو کہا کہ ہندوستان اور چین ایک دوسرے کو شکست نہیں دے سکتے اور دونوں ممالک پڑوسی کی طرح ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندی چینی بھائی بھائی کا احساس آگے بڑھانے کا واحد راستہ ہے۔دلائی لامہ نے کہا کہ موجودہ سرحد صورت حال میں نہ تو ہندوستان اور نہ ہی چین ایک دوسرے کو ہرا سکتے ہیں، دونوں ملک فوجی طاقت سے مالامال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک پڑوسی کی طرح ساتھ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار فائرنگ کے کچھ واقعات ہو سکتے ہیں، یہ کوئی معنی نہیں رکھتا۔ دلائی لامہ نے ایک پروگرام کے دوران یہ بات کہی۔روحانی رہنمانے کہا کہ سال 1951 میں مقامی تبت حکومت اور جمہوریہ چین کے درمیان تبت کی آزادی کے لئے 17 نکاتی ایک معاہدے پر دستخط کیا گیا تھا۔ آج چین بدل رہا ہے اور وہ سب سے زیادہ بدھ مت آبادی والا ملک بن گیا ہے۔ہندوستان اور چین کو ’’ ہندی چینی بھائی بھائی ‘‘ کی طرف ایک بار پھر لوٹنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں کمیونسٹ حکومت ہے لیکن بدھ مت کو بھی وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
14 ویں دلائی لامہ نے کہا کہ اس سے پہلے تبت میں دلائی لامہ روحانی اور سیاسی سرگرمیوں کی قیادت کرتے تھے لیکن سال 2011 سے میں نے مکمل طور پر سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔ یہ اداروں کا جمہوری کرنے کا ایک طریقہ تھا، کیونکہ ان میں کچھ جاگیردارانہ عناصر بھی تھے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ہندوستان کوبدھ مت ماننے والے چینی لوگوں کے لئے ادارہ تیار کرنا چاہئے ۔روحانی رہنما نے کہا کہ ہمیں ضرور چین میں بدھ مت کے پیروکاروں کو سمجھنا چاہئے جو واقعی نالندہ اور سنسکرت سے آئے ہندوستانی بدھ مت کے اصولوں کو مانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو بدھ مت ماننے والے چینی لوگوں کے لئے جگہ تیار کرنی چاہئے۔ یہ لوگ بودھ گیا جیسی جگہوں پر آ سکتے ہیں اور جذباتی طور پر بھی ہندوستان کے قریب آ سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...