ہماچل پردیش انتخاب: سی ایم ویر بھدر سنگھ نے ارکی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2017, 10:31 AM | ملکی خبریں |

دہرادون، 20 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہماچل پردیش کے سی ایم اور کانگریس رہنما ویربھدر سنگھ آج صبح ایس ڈی ایم آفس ارکی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ پرچہ نامزدگی کے بعد ویربھدر سنگھ ارکی کے شالا گھاٹ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کانگریس کمزور ہے۔ لیکن یہیں سے کانگریس کو جیت ملے گی۔ ویربھدر سنگھ کو کانگریس نے سولن ضلع کے اَرکی سیٹ سے ٹکٹ دیا تھا۔ویربھدر سنگھ 2012 میں شملا گاؤں سے کاؤنسلر متعین ہوئے تھے۔غور طلب ہے کہ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں پرچہ نامزدگی داخل کرنیکی آخری تاریخ 23 اکتوبر ہے۔ 68 سیٹوں والی صوبہ کی اسمبلی کیلئے یہاں9نومبر کو انتخابات ہوگا اور اس کے نتائج کااعلان 18 دسمبر کو کیاجائیگا۔آپ کو بتا دیں کہ کانگریس 59 امیدواروں کی اپنی پہلی لسٹ جاری کی ہے جس میں وزیر اعلیٰ ویربھدر سنگھ اور ریاستی کانگریس کے نامور سکھوندر سنگھ سکھو کے نام شامل ہیں ۔ہماچل پردیش کانگریس کمیٹی کے چیئرمین سکھوندر سنگھ سکھو کو نادون سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔دوسری بار کی حکومت کی دوڑ میں کانگریس نے صوبے کے اپنے سبھی سینئر رہنماؤں کو انتخابات میں اتار دیا ہے۔ممبراسمبلی رکن وپلوٹھاکر کو دہرا سے ٹکٹ دیا ہے جہاں سے وہ 2012 میں ہار گئی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی اے آئی سی سی سیکرٹری امید کماری، کول سنگھ ٹھاکر ، جی جی ایس بالی، مکیش اگنہوتر اور گنگا رام مسافر کوڈلہوجی، درنگ، نگروٹا ، ہرولی اور پچھاد سے اتارا گیا ہے۔ابھی نو سیٹوں کیلئے امیدوار کااعلان نہیں کیا گیا ہے۔ان سیٹوں میں کلو، منڈی اور ٹھیوگ شامل ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...