ہیلری کلنٹن کی قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ میں شرکت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th August 2016, 12:52 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ،28؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہیلری کلنٹن کو ہفتے کے روز قومی سلامتی پر بریفنگ دی گئی، جو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابات میں نامزدگی ملنے کے بعد اُن کی پہلی بریفنگ تھی۔یہ بریفنگ اُن کے گھر کے قریب نیویارک سے باہر واقع ایک وفاقی سرکاری تنصیب میں منعقد ہوئی جہاں اُنھیں امریکہ کو درپیش اہم داخلی اور عالمی خطرات کی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔امریکی قانون کے تحت، اہم صدارتی امیدواروں اور اُن کے قریبی مشیروں کو ایسی بریفنگ دی جاتی ہے، جس میں نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ کا دفتر سلامتی کے امور پر صیغہء راز کی نوعیت کی اطلاعات سے آگہی دیتا ہے، تاکہ عہدہ سنبھالنے پر اِن معاملات کی پرکھ حاصل ہو۔اس سے قبل، اِسی ماہ، کلنٹن کے اہم حریف، ری پبلیکن پارٹی کے نامزد امیدوار، ڈونالڈ ٹرمپ کو اِسی قسم کی سکیورٹی بریفنگ دی گئی تھی، جو ڈھائی گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہی تھی۔ایسوسی ایٹڈ پریس خبر رساں ادارے کی اطلاع کے مطابق، کلنٹن کو وائٹ پلینس میں واقع ایف بی آئی کے دفتر کے اجلاس کے ایک محفوظ کمرے میں بریفنگ دی گئی، جو دو سے زیادہ گھنٹوں تک جاری رہی۔قومی انٹیلی جنس کے دفتر کا عملہ گذشتہ 60برس سے صدارتی امیدواروں کو روایتی طور پر ایسی بریفنگ دیتا آیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...