مہنگائی کے اچھے دن جاری ،پٹرول اورڈیزل کی شرحوں میں مسلسل اضافہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd January 2019, 1:39 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے گھریلوبازار میں پیر کیروز ڈیزل کی قیمت میں مسلسل 12ویں دن اضافہ درج کیاگیا۔پٹرول کی قیمت میں بھی لگاتارپانچویں دن اضافہ ہوا۔انڈین آئل کارپوریشن (آئی اوسی )کے مطابق ملک کے چار بڑے میٹروپولیٹن شہروں میں پٹرول کی قیمتوں میں 19سے 20پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں26سے28پیسے کے اضافے سے قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئیں۔دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 71اعشاریہ 41روپئے اور 65اعشاریہ 71روپئے فی لیٹر رہیں۔ڈیزل 12دن میں 3اعشاریہ 47روپے فی لیٹر بڑھ چکاہے اور پٹرول پانچ دن میں 81پیسے مہنگا ہواہے۔ممبئی میں دونوں ایندھنوں کی قیمت بالترتیب 76اعشاریہ 77روپئے فی لیٹر اور 68اعشاریہ 81روپئے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 73اعشاریہ 23 اور 73اعشاریہ 85روپئے فی لیٹر رہا اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 67اعشاریہ 49اور 69اعشاریہ 41روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔