انتخابات کو لے کر ہند- نیپال سرحد پر نگرانی میں اضافہ ہوا، سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2017, 9:15 PM | ملکی خبریں |

گورکھپور، 18جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گریجویشن الیکشن اور اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہند- نیپال سرحد پر سخت نگرانی ہے۔انتخابات کوپر امن  کروانے کے لئے سیکورٹی ایجنسیاں حرکت میں ہیں۔ہندوستان سے نیپال جانے والوں اور نیپال سے ہندوستان آنے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری ہے۔ایک ایک شخص کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔سیکورٹی ایجنسیاں لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کر رہی ہیں۔کشی نگر، سنت کبیر نگر، گورکھپور اور سدھارتھ نگر میں کافی احتیاطی تدابیر برتی جا رہی ہیں۔سدھارتھ نگر ضلع کی نیپال سے کھلی کل 68کلومیٹر کی طویل سرحد ہے،آنے جانے کے کئی غیر روایتی راستے بھی ہیں۔یہاں نگرانی کا چیلنج سیکورٹی ایجنسیوں کے سامنے زیادہ ہے،ضلع کی بڑھنی سرحد پر نگرانی سخت ہے۔انتخابات میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ ہو اس کے لئے ایجنسیاں مستعدی سے کام کر رہی ہیں۔سرحد پر اپنی مرضی کے علاوہ سیول پولیس، ایس ایس بی اور دیگر کئی انٹیلی جنس ایجنسیاں نگرانی کر رہی ہیں،سب مکمل طور محتاط ہیں۔ہند- نیپال کی کھلیں ہوئی سر حد ہے سے روزمرہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی بے روک ٹوک نقل و حرکت ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...