بھٹکل :غیر نصابی سرگرمیوں کی بھی اہمیت ہے: ہائی اسکول لیول پرتیبھا کارنجی ثقافتی مقابلہ جات کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th August 2018, 8:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :9/ اگست (ایس اؤ نیوز)  موجودہ دور میں نصاب کی طرح غیر نصابی سرگرمیوں کو اہمیت دی جارہی ہے۔ کیونکہ ادب، کھیل ، ثقافتی پروگرام طلبا کی زندگی میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ طلبا کی چوطرفہ اٹھان کے لئے ایسے پروگرام اہم ہونے کابھٹکل تعلقہ بلاک ایجوکیشن آفیسر ایم آر مونجی نے خیال ظاہر کیا۔

جمعرات کو شہر کے نونہال ہائی اسکول میں بلاک ایجوکیشن آفس بھٹکل ، محکمہ تعلیمات عامہ اترکنڑا کے اشتراک سے منعقدہ بھٹکل تعلقہ زون لیول ہائی اسکول طلبا کے پرتیبھا کارنجی پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ زونل وسائلی آفیسر یلما مری سوامی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسکول کی سطح پر ہونہار طلبا کی نشاندہی کی ذمہ داری اساتذہ کی ہوتی ہے ، طلبا میں تفریق کئے بغیر ہر ایک بچے کو مساوی موقع دینے کی اساتذہ سے اپیل کی۔ سی آر پی سعیدہ فاطمہ النساءکی رہنمائی میں تمام ثقافتی مقابلہ جات منظم انداز میں منعقد کئے گئے۔ ڈائس پر نونہال تعلیمی ادارے کے صدر شبیب کولا، سکریٹری گل افروز، صدر مدرسہ سویتا پربھو ، سعیدہ فاطمہ النساء موجود تھے۔ اسی طرح بھٹکل تعلقہ پرائمری اسکولوں  کے مابین  پرتیبھا کارنجی ثقافتی مقابلہ انجمن پرائمری اسکول بھٹکل میں منعقد ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...