ہائی کورٹ نے دیا ممتابنرجی کوجھٹکا، کہا،نئی تاریخوں پر ہوں پنچایتی انتخابات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 12:09 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،20؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )ایک سیٹوں پر ٹی ایم سی کے امیدوار بغیر لڑے ہی الیکشن جیت گئے، جبکہ 19پنچایت کمیٹیوں میں سے 14پر ٹی ایم سی امیدواروں کو بلامقابلہ فاتح قرار دے دیا گیا۔مرشدآباد میں بھی ٹی ایم سی نے 30 پنچایت کمیٹیوں میں سے29پربلامقابلہ کامیابی حاصل کی۔بھرت پور میں ٹی ایم سی نے 21پنچایت کمیٹیوں کی سٹیوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔وہیں بردوان میں بھی ممتا بنرجی کی پارٹی کو تمام 39پنچایت کمیٹیوں کی سیٹ پر یکطرفہ کامیابی ملی تھی۔پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق پنچایتی انتخابات ایک، تین اور پانچ مئی کو تین مراحل میں کرائے جانے تھے۔جس میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ9اپریل تھی،جب کہ کمیشن نے اس کی مدت10اپریل تک کے لیے بڑھادی تھی۔اس کے بعدہائی کورٹ نے12اپریل کو تمام طرح کے انتخابی عمل پر 16اپریل تک روک لگا دی اور کمیشن سے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔اس سے پہلے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سی پی ایم، کانگریس اور بی جے پی پر ریاست میں پنچایت انتخابات عمل میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا تھاکہ سی پی ایم، کانگریس اور بی جے پی تین بھائی ہیں جو نئی دہلی میں ایک کردار ادا کرتے ہیں اور مغربی بنگال میں دوسرا۔وہ بے بنیاد خبریں اور افواہ پھیلا رہے ہیں اور بنیادی طور پر ٹیلی ویژن شو پر اپنے چہرے دکھانے کے لئے یہ سب کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔