ہائی کمان کہے تو وزارت چھوڑ نے کیلئے بھی تیار : ڈی کے شیو کمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st January 2019, 11:08 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو21؍جنوری (ایس او نیوز) ریاست میں سیاسی گہما گہمی کا فی تیز ہونے لگی ہے ۔ ایک طرف جہاں کانگریس اور جنتادل( سکیولر) اپنی مخلوط حکومت کو بچانے میں لگے ہیں وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) نے آپریشن کنول کے ذریعہ دیگر پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کو خریدکر برسر اقتدار آنے کے حربے جاری رکھے ہیں۔ ریاست میں ریسارٹ سیاست زوروں پردکھائی دے رہی ہے ۔ اس دوران ریاستی وزیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ وہ پارٹی کے وفادار کارکن ہیں ۔پارٹی اعلیٰ کمانڈ ان کی سپریم ہے۔ اگراعلیٰ کمان وزارت سے ہٹنے کیلئے کہے تو وہ فوری ہٹنے کیلئے تیار ہیں۔ ودھان سودھا کے اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ سات مرتبہ رکن اسمبلی کے طور پر منتخب ہوئے ہیں ۔ دھرم سنگھ اور سدارامیاحکومت کے دوران انہیں وزارت سے محروم رکھا گیا تھا ۔ اس وقت بھی انہوں نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے ایک کارکن کی طرح پارٹی کو مضبوط ومستحکم کرنے کے لئے جدوجہد کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی پارٹی انہیں وزارت کا عہدہ چھوڑنے کیلئے کہے تو اس کیلئے وہ ہمیشہ تیار ہیں۔ وہ خود اکیلے نہیں ہیں بلکہ پارٹی کے تمام سینئر قائدین اس کے لئے تیار ہیں ۔ اس سوال پر کہ ایگل ٹن ریسارٹ حکومت کو ٹیکس واجب الادا ہے۔ ڈی کے شیو کمار نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ڈی کے شیو کمار کے ہمراہ ریاستی وزیر ای ۔ توکا رام ، پی ٹی پرمیشور نائک ، بلاری ضلع کے رکن اسمبلی آنند سنگھ ، بھیما نائک گنیش، رکن پارلیمان وی ایس اگرپا سمیت پارٹی کے دیگر لیڈران شریک تھے۔ اس دوران سابق وزیر اعلیٰ وریاستی مخلوط حکومت کی کوآر ڈی نیشن کمیٹی کے چیرمین سدارامیا نے ریاستی بی جے پی صدر بی ایس ایڈی یورپا کے اس بیان پر کہ بی جے پی ریاستی مخلوط حکومت کو گرانے کی کوشش نہیں کرے گی ۔ اس کا سدارامیا نے خیر مقدم کیا ۔ سدارامیا نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ایڈی یورپا نے جوکہا ہے اس پر قائم رہتے ہوئے عوام کے اعتماد کو برقرار رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایڈی یورپا نے دہلی میں قیام کئے ہوئے بی جے پی اراکین اسمبلی کو ریاست کے قحط سالی علاقوں کا دورہ کرنے کی جو بات کہی ہے اس کا بھی خیر مقدم کیا ہے ۔ دوسری جانب مرکزی وزیر سدانند گوڈا نے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سدارامیا ہی ریاستی مخلوط حکومت کو گرانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مخلوط حکومت گرانے کے ناٹک کے پیچھے سدارامیا کا ہی ہاتھ ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کو کھلے طورکام کرنے میں سدارامیا رکاوٹیں پیدا کرنے لگے ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سدارامیا اپنے طرفداروں کے ذریعہ حکومت گرانے کا ناٹک کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے صاف طور پر کہا کہ بی جے پی نے ریاستی مخلوط حکومت کو گرانے کی کوئی کوشش نہیں کی ہے ۔ریاست میں سیاسی گہما گہمی کے لئے خود مخلوط حکومت کی ساجھیدار پارٹیاں کانگریس اورجنتادل ( سکیولر) ہی ذمہ داری ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔ رشوت خوری اور بدعنوانی کا بازار کافی گرم ہے ۔ عوام کے ساتھ ہورہی نا انصافیوں کو دیکھا نہیں جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر شفاف انتظامیہ چلانے میں دشواری محسوس ہوتو فوری اقتدار سے بے دخل ہوجانا چاہئے ۔سابق نائب وزیر اعلیٰ کے ایس ایشورپا نے کہا کہ کانگریس اورجنتادل ( سکیولر) بچہ چور کے مانند ہیں ۔ اس لئے ان کی پارٹی اپنے بچوں کو محفوظ مقام پر رکھی ہوئی ہے ۔ تاکہ انہیں کسی بھی طرح کا کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔نئی دہلی سے واپسی کے بعدشہر کے کیمپے گوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پراخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالف پارٹیوں سے ہمارے اراکین اسمبلی کو محفوظ رکھنے کے مقصد سے ریسارٹ کا رخ کیا ہے ۔ سدارامیا پر الزام تراشی کرتے ہوئے ایشورپا نے کہا کہ انہوں نے اپنے چامنڈیشوری حلقہ میں شکست کھا کر باہر قدم رکھا ہے اور وہ غلط بیانات دینے لگے ہیں اور ایڈی یورپا کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں ۔ ایڈی یورپا کو عمر دراز کہنے لگے ہیں ۔ جبکہ سدارامیا نوجوان ہیں ۔ایشورپا نے کہا کہ جنتادل ( سکیولر) اورکانگریس میں تال میل نہیں ہے اسی وجہ سے ریاست میں سیاسی تبدیلیاں نظر آرہی ہیں ۔ دونوں پارٹیوں کو ریاستی عوام نے ناپسند کیا تھا، اس کے باوجود انتظامیہ چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی خود اپنے مکان کو ٹھیک نہ رکھتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنانے لگی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ووٹر لسٹ میں نام داخل کرنے کی مہلت ابھی باقی ہے

چیف الیکٹورل آفیسر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پارلیمانی الیکشن میں ووٹ دینے کے اہل افراد کو اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کروانے کے لئے ابھی مہلت باقی ہے جس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ 

جے ڈی ایس - بی جے پی 'ہنی مون' کے رنگ میں پڑ گیا بھنگ - دیوے گوڈا ، کمارا سوامی کو بی جے پی نے کیا نظرانداز  

ایسا لگتا ہے کہ اس پارلیمانی الیکشن کےد وران جنتا دل ایس نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا کر جو 'ہنی مون' منانے کا منصوبہ بنایا تھا اس کے رنگ میں بھنگ پڑنا شروع ہوگیا ہے کیونکہ بی جے پی نے ایک طرف ریاست میں انتخابی سرگرمیوں کے کسی بھی مرحلے میں دیوے گوڈا اور کمارا سوامی کو ساتھ میں ...

مینگلورو: پرکاش راج کا مودی حکومت پرسخت حملہ؛ کہا: چارسوبیسی کرنے والے لوگ اب کی بار400 پارکا نعرہ لگارہے ہیں

جنوبی ہند کے مشہوراداکارپرکاش راج نے مودی حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا جن لوگوں نے 420 (فراڈ) کا کام کیا ہے، وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں جیتنے کی بات کررہے ہیں۔ اوراب کی بار400 پار کا نعرہ لگارہے ہیں۔

  لوک سبھا انتخابات : کرناٹک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ؛ پلیکس اور بینرز ہٹانے کا عمل شروع

  لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نافذ ہونے کے بعد شہر میں پلیکس اور بینروں کو صاف کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی ہدایت پر الیکشن اور میونسپل عملہ نے شہر میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ہر قسم کے پلیکس اور بینرز کو ہٹا دیا۔ ڈسٹرکٹ کمشنر آفس، ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

ووٹر لسٹ میں نام داخل کرنے کی مہلت ابھی باقی ہے

چیف الیکٹورل آفیسر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پارلیمانی الیکشن میں ووٹ دینے کے اہل افراد کو اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کروانے کے لئے ابھی مہلت باقی ہے جس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ 

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...

دہلی شراب پالیسی معاملہ: کویتا نے کیجریوال اور سسودیا کے ساتھ مل کر سازش کی! ای ڈی کا الزام

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بی آر ایس لیڈر کے کویتا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سمیت عام آدمی پارٹی کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ سازش کی تھی۔ ای ڈی نے یہ بھی ...

دہلی دنیا کی سب سے زیادہ آلودہ راجدھانی، بہار کا بیگوسرائے بھی آلودہ ترین شہر

دنیا بھر میں آلودگی کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں دہلی کو آلودہ ترین فضا والی راجدھانی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم اگر ہم دنیا کے سب سے آلودہ شہر کی بات کریں تو بہار کا بیگوسرائے سرفہرست ہے۔ سوئس تنظیم ’آئی کیو ایئر‘ کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ 2023 کے مطابق، 54.4 ...

بہار میں کابینہ توسیع کے بعد بی جے پی کے 12 اراکین اسمبلی ناراض!

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پالا بدلنے کے بعد سے بہار میں سیاسی ناراضگی اور غول بندی کا ایک سلسلہ سا شروع ہو گیا ہے۔ وزارت حاصل کرنے کے لیے کبھی جے ڈی یو کے ارکان اسبلی لابنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں تو کبھی بی جے پی کے لوگ محاذ آرائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس درمیان اب خبر یہ ...

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔