مکہ مسجد معاملہ میں تمام ملزمان کے بری ہونے کے بعد حیدرآباد میں الرٹ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2018, 11:38 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

حیدرآباد ،16؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) حیدرآباد کے مکہ مسجد میں 2007 میں ہوئے بم دھماکے کیس میں سوامی اسیمانند سمیت تمام ملزمان کے بری ہونے کے بعد پولیس نے حیدرآباد میں الرٹ جاری کیا ہے۔پولیس نے فرقہ وارانہ طور پر حساس شہر کے پرانے علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔سیکورٹی کے نظام کے طور پر پولیس اور نیم فوجی دستوں کے 3,000سے زیادہ جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے)کی خصوصی عدالت نے آج 11 سال پرانے اس معاملے میں سوامی اسیمانند سمیت چارج شیٹ کئے گئے 8 ملزمان کو بری قرار دیا۔کورٹ نے ثبوتوں کی عدم موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے ملزمان کو بری کر دیا۔سینئر پولیس افسر مشہور چارمینار کے پاس واقع تاریخی مسجد کی سیکورٹی کے نظام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ڈی سی پی وی ستیہ نارائن نے کہا کہ پولیس نے کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کو روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس حساس جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعہ لوگوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون اور نظام کو خراب کرنے والوں کے خلاف سختی سے پیش آئے گی۔این آئی اے کی خصوصی عدالت نے استغاثہ کے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہنے پر دائیں بازو ہندو گروپ ابھینوبھارت کے تمام پانچوں اراکین کو بری قرار دیا ہے۔بتا دیں کہ 18 مئی 2007 کو مشہور چارمینار کے پاس جمعہ کی نماز کے دوران مکہ مسجد میں ہوئے دھماکے میں نو افراد کی موت ہو گئی تھی اور 58 افراد زخمی ہو گئے تھے۔اس واقعہ کے بعد مسجد کے باہر مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پولیس فائرنگ میں پانچ اور لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔