بیدر شاہین ادارہ جات میں ملک گیر سطح پرشروع کئے گئے حفظ القُرآن پلس کورس میں حفاظ طلباء کے داخلے جاری ؛ حفاظ کرام توجہ دیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th May 2017, 3:20 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بیدر۔19؍مئی(ایس او نیوز/محمدامین نواز ) بیدر کا معروف تعلیمی ادارہ شاہین ادارہ جات  میں  ملک گیر سطح پر 12تا 17سال کے حفاظ کرام کیلئے عصری تعلیم کے حصول کا 4سالہ انٹی گریٹیڈ کورس حفظ القرآن پلس کے نام سے شروع کیا گیا ہے جس کے ذریعے حفاظ کرام کو عصری تعلیم سے ہمکنار کیاجارہا ہے۔ اس تعلق سے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے  شاہین ادارہ جات کے سکریٹری جناب ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ  اس کورس کے ذریعہ حفاظ کرام ،   ڈاکٹر ، انجینئر، لکچرر، ٹیچر ، مینجمنٹ کے ماہر گریجویٹ اور دیگر کورسیس میں مسابقتی امتحانات NEET-IIT JEEوغیرہ کے ذریعہ داخلے لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ چارسالہ کورس چار مرحلوں پر مشتمل ہے فاؤنڈیش کورس (6ماہ ) جس میں انگریزی ، ہندی لکھنے اور پڑھنے کے علاوہ حساب کی بنیادی تعلیم کی تربیت دی جاتی  ہے‘ برج کورس (6ماہ ) جس میں جماعت دہم کی اہلیت کیلئے بنیادی سائنس ،ریاضی ، انگریزی اور زبانوں کی قواعدسکھائے جاتے ہیں ‘ جماعت دہم (ایک سال ) جس میں میں اعلیٰ نشانات سے کامیاب کرنے کی مکمل تیاری کرائی جاتی ہے ۔ا سکے بعد جونئیر کالج (2سال ) بارہویں کلاس کے ساتھ مسابقتی امتحان کی تیاری کی جاتی ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ الحمد اﷲیہ کورس گذشتہ پانچ سالوں سے شاہین اسکول وکالج بیدرکرناٹک میں نہایت کامیابی کے ساتھ چل رہاہے، عصری تعلیم سے نا بلد کئی حفاظ تین تا چار سال کی قلیل   مدت میں Xthاور XI & XII)  +2) سائنس سے پاس کرتے ہوئے میڈیکل ، انجینئرنگ ،مینجمنٹ، بی یس سی سائنس گرایجویٹ، وغیرہ ڈگری کورس میں داخلے لے چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک بھر کے معروف ، علماء کرام ماہرین تعلیم ، دانشور حضرات اس پروگرام کی سرپرستی ،تائید وستائش کررہے ہیں اور انکی خواہش ہے کہ اس پروگرام کو عالم کے کونے کونے میں متعارف کرایا جائے۔

 الحمداﷲایسے ہی چند فکر مند حضرات مندرجہ ذیل مقامات پر اس پروگرام کا آغاز کرر ہے ہیں۔ جہاں حفاظ کے داخلے جاری ہیں ۔داخلے کے خواہشمند حفاظ ملک بھر میں اپنے قریبی مرکز سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔

زیب اکاڈیمی کولکتہ موبائیل نمبر09331037356‘حنیفہ انگلش میڈیم اسکو ل جھرولا بورسد موبائیل نمبر09722760730‘مدرسہ تجوید القُرآن آزاد مارکیٹ دہلی فون نمبر011-23620889‘مدرسہ المعہد الاسلامی دہلی موبائل نمبر 09810011414‘دارالعلوم عربیہ اسلامیہ جودھپور راجستھان 09636287006‘مدرسہ تحفیظ القُرآن پٹنہ (بہار)موبائیل نمبر09504318932‘الحفیظ ایجوکیشنل اکاڈیمی سہسوان ضلع بداؤن (اُتر پردیش )موبائیل نمبر09997060339‘دارالعلوم قاسمیہ ٹرسٹ ممبئی موبائیل نمبر09819646928‘مامون نیشنل اسکول میماری ضلع بردہا مان( مغربی بنگال) موبائیل نمبر09434022706‘صُفہ اسکول مظفر نگر (اُتر پردیش) موبائل نمبر 09410473481‘ویژن انٹر نیشنل اکاڈیمی پھلت مظفر نگر (اُتر پردیش) موبائیل نمبر09760214596 ہیں ۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے علماء کرام اور مدارس کے ذمہ داران و اساتذہ کرام سے گذارش کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ حفاظ کو اس پروگرام سے متعارف کرائیں ۔خطیب حضرات سے انہوں نے گذار ش کی  کہ وہ خطبہ جمعہ کے موقع پر اس پروگرام کا اعلان کریں۔انھوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی ریاست سے تعلق رکھنے والے جماعت دہم پی یو سی (بارہویں) سائنس سے پاس حفاظ کیلئے بیدر سنٹر میں خصوصی بیاچ کا انتظام کیا جارہا ہے خواہشمند حفاظ بذریعہ ای میل [email protected]پر رابطہ کرسکتے ہیں۔online رجسٹریشن داخلے بھی جاری ہیں‘ انشاء اللہ رمضان کے فوری بعد تمام مراکز میں کلاسیس کا آغاز عمل میں آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ حفظ القُرآن پلس کے ملک بھر میں مُختلف مراکز پر الگ الگ فیس مقرر ہے لیکن غریب و مستحق حفاظ کیلئے100فیصد تک فیس میں رعایت دی جارہی ہے۔جناب ڈاکٹر عبدالقدیر نے حفظ القُرآن پلس کے نئے مراکز قائم کرنے کے خواہشمند سے اس نمبر09341111560پر رابطہ کرنے کی بات کہی اور کہا کہ اس ضمن میں بھر پور رہنمائی کی جائے گی۔اور وہ حضرات جو اس پروگرام کی مزید تفصیلات حاصل کرنا چاہتے ہیں بیدر مرکز کے مشاہدے کیلئے بیدر تشریف لاسکتے ہیں ۔انھوں نے خصوصی طورپر بتایا کہ کرناٹک کے معروف غوثیہ کالج آف انجینئرنگ رام نگرم نے10حفاظ کیلئے مفت داخلہ معہ قیام و طعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے  عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی  حافظ قران کو اس خبر کے متعلق معلومات فراہم کریں۔ اُن کی رہنمائی فرمائیں اور اگر کوئی  کسی غریب حافظ قران کی کفالت کرنے کے خواہشمند ہوں تو اس ای میل[email protected] پر رابطہ کریں۔*** 

ایک نظر اس پر بھی

پریش میستا قتل معاملہ کی این آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ، منصفانہ جانچ نہیں ہوئی تو ساحلی علاقہ جل اٹھے گا: شو بھا کرند لاجے کا انتباہ

بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی ریاستی جنرل سکریٹری ورکن پارلیمان شو بھا کرند لاجے نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہوناور کے پریش میستا قتل کی تحقیقات ریاستی حکومت مناسب طریقہ سے نہیں کرے گی تو ساحلی علاقہ جل اٹھے گا۔

ہوناور فرقہ وارانہ فسادات اورپریش میستا کی موت کا معاملہ ؛ فورنسک رپورٹ سے بی جے پی اور سنگھ پریوار کو زبردست جھٹکا

ہوناور میں معمولی سڑک حادثے سے شروع ہونے والا جھگڑا باقاعدہ فرقہ وارانہ فساد میں بدلنے اور اطراف کے علاقوں تک تشدد پھیل جانے کے پس منظر میں پریش میستا نامی نوجوان کی ہلاکت کو مسلم دہشت گردی سے جوڑنے کی جو سازش اور کوشش بی جے پی اور سنگھ پریوار کے لیڈروں کی طرف سے کی گئی تھی، اسے ...

خواتین کو اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں آگے لانا ضروری۔ نوہیرا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی کرناٹک یونٹ کے افتتاح کے موقع پر پارٹی صدر کا خطاب

آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی (ایم ای پی) کی صدر وہیرا گروپ کی چیف ایکزی کیٹیو افسر ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہاکہ خواتین میں خود اعتمادی پیدا کرتے ہوئے انہیں سیاسی،معاشی اور اقتصادی شعبوں میں مضبوط اور مستحکم بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

اگرپاکستانی الیکشن میں مداخلت کررہاہے تواین آئی اے کیاکررہی ہے، اسدالدین اویسی کاسوال ،بنکاک میں پاکستان کے ساتھ مجوزہ میٹنگ کی تفصیلات بتائیں مودی

حیدرآبادکے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسڑاسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ گجرات کے انتخابی جلسوں میں جس طرح کی زبان وزیراعظم نریندر مودی استعمال کر رہے ہیں، اس پر ان کو کوئی تعجب نہیں ہوا ہے۔

خبطی ’ وکاس‘ کا تازہ ترین سروے ، مہنگائی آسمان پر ،اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں اضافہ ، نومبر میں شرح 15 ماہ بلند سطح پر

سبزیاں، پھل او ر انڈوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی بری خبر ہے ۔ دن رات ٹی وی ڈیبیٹ نے عوام کو اس قدر غافل اور نکما کر دیا ہے کہ آج ہونے والے ہندو۔ مسلم موضوع پر پارٹی کے بکواس ترجمان کی ہنگامہ آرائی کو تو یاد رکھتے ہیں ؛