میں نصر اللہ کا غلام ہوں : حزب اللہ کا نامزد امیدوار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th April 2018, 11:30 AM | عالمی خبریں |

بیروت 2اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ایسا نظر آتا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کو اپنے نامزد امیدواروں کے بیچ "غلامانہ" سوچ کے پھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ چند روز قبل لبنان کے علاقے جبیل کسروان میں حزب اللہ کے نامزد امیدوار حسین زعیتر نے ایک انتخابی اجتماع سے خطاب میں علی الاعلان کہا کہ وہ "حسن نصر اللہ کے غلاموں میں سے ایک غلام ہیں"۔ایک ممکنہ رکن پارلیمنٹ کی زبان سے ایسی بات انتہائی ہتک آمیز ظاہر ہوتی ہے بالخصوص جب کہ وہ پارلیمنٹ میں لبنانی عوام کے ایک طبقے کا نمائندہ بننے جا رہا ہو۔حسین کا کہنا تھا کہ "میں اہل بیت کے شیعوں کا خادم ہوں"۔یاد رہے کہ پارلیمنٹ کی نشستوں کی فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کے باوجود لبنان کے آئین کے مطابق کوئی بھی رکن پارلیمنٹ پورے ملک کی نمائندگی کرتا ہے۔ایک لبنانی ویب سائٹ پر حسین زعیتر کے مذکورہ خطاب کی وڈیو نشر کیے جانے کے بعد بہت سے لبنانیوں کو حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ علی عمار کی طرف سے 27 اکتوبر 2017ء4 کو جاری بیان یاد آ گیا۔ اس بیان میں عمار نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کو انبیاء کرام اور مقدس ہستیوں کی صف میں شامل کر دیا تھا۔یاد رہے کہ نیشنل سولیڈیریٹی پارٹی کے نامزد امیدواروں نے جس میں حسین زعیتر شامل ہیں گزشتہ ہفتے جبیل کسروان میں معروف بحری کمپلیکس سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ اس کے نتیجے میں لبنان کے بعض حلقوں کی جانب سے چہ مگوئیاں سامنے آئیں کیوں کہ یہ مقام راتوں میں رنگین نوعیت کی ساحلی تقریبات کے حوالے سے مشہور ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...