ہیماوتی اور یتنا ہولے پراجکٹوں کے لئے اراضی پر قبضہ، اراضی مالکوں کو معاوضہ جلد ادا کرنے کمار سوامی کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th January 2019, 2:23 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 9جنوری (ایس او نیوز) ہیماوتی اور یتینا ہولے آبپاشی پراجکٹ کے لئے جتنی زمین اکوائر کی جائے گی اس کے مالکوں کو معاوضے کی فراہمی جلد کرنے کی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے افسروں کو ہدایت دی ہے۔

آج اس سلسلے میں محکمے کے افسروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کے دوران کمار سوامی نے کہا کہ ہاسن ضلع میں ہیماوتی پراجکٹ کے دائرے میں آنے والے ہیماوتی اور یگ چی آبی ذخائر کے لئے 2228 فریقوں سے زمین اکوائر کی گئی ہے۔ان لوگوں کو 350کروڑ روپیوں کی رقم ادا کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے زمین دینے سے انکار کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا ہے ان کے معاوضے کی رقم عدالت میں جمع کرادی جائے گی۔ باقی لوگوں کو رقم کی فراہمی بلاتاخیر کی جائے۔ عدالتی تنازعے کا شکار ہونے والی زمین کے عوض 94.28 کروڑ روپیوں کی رقم عدالت میں جمع کرادی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ معاوضے کی تقسیم میں کسی طرح کا امتیاز نہ ہو اس کے لئے سرویئرس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاکہ ایک بار پھر وہ رقبے کا جائزہ لے کر حکومت کو رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہاکہ اراضی اکوائر کرنے کے لئے حکومت نے 2013میں جن ضوابط کی ترتیب دی ہے، اس کے مطابق معاوضے کا تعین کیاگیا ہے۔ جہاں پر لوگوں کو معاوضے کی رقم کم لگتی ہے، حکومت نے وہاں پچھلے دو سال کے دوران زمین کی قیمت ، یہاں پر زمین کو فراہم آبپاشی سہولت اور دیگر بنیاد پر معاوضے پر نظر ثانی کے لئے بھی تیار ہے۔ اس سلسلے میں محکمۂ مالگزاری کو ہدایت بھی دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی ریاست کے اڈوکیٹ جنرل ادے ہولا کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس کے لئے ایک ایسا ضابطہ وضع کیا جائے جس سے اراضی مالکوں کو سہولت ہو۔

یتنا ہولے آبپاشی پراجکٹ کے تحت اراضی اکوائر کرنے کے لئے لینڈ اکویزیشن افسر کے مخلوعہ عہدے کو جلد پر کرنے کا تیقن دیتے ہوئے کمار سوامی نے کہا کہ اس افسر کے تقرر کے ساتھ ہی پراجکٹ کے لئے درکار زمین حاصل کرنے کے عمل کو بھی تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔ میٹنگ میں وزیر برائے تعمیرات عامہ ، ایچ ڈی ریونا، کولار کے رکن اسمبلی کے سرینواس گوڈا، ہاسن کی ڈپٹی کمشنر روہنی سندوری ، محکمۂ پارلیمانی امور کے سکریٹری وینکٹ رام ، لاء سکریٹری سرینواس ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ای وی رامنا ریڈی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کاسرگوڈ میں جانور لے جانے کے الزام میں دو لوگوں پر حملہ؛ بجرنگ دل کارکنوں کے خلاف معاملات درج کرنے پر مینگلور کے قریب وٹلا اور بنٹوال میں بسوں پر پتھراو

پڑوسی ریاست کیرالہ کے  کاسرگوڈ میں جانور لے جانے کے الزام میں دو لوگوں پر حملہ اور لوٹ مار کی وارداتوں کے بعد پولس نے جب  بجرنگ دل کارکنوں کے خلاف معاملات درج کئے  تو  مینگلور کے قریب  وٹلا اور بنٹوال  میں  بسوں پر پتھراو اور توڑ پھوڑ کی واردات پیش آئی ہے۔ پتھراو میں   نو ...