ہیما مالنی نے کہا یہ میرا آخری الیکشن ہے 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th March 2019, 12:00 AM | ملکی خبریں |

متھرا،25 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) متھرا سے بی جے پی امیدوار ہیما مالنی نے پیر کو ضلع الیکشن افسر اور ضلع مجسٹریٹ کے سامنے پرچہ نامزدگی داخل کی۔انہوں نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ اگلی بار خود الیکشن نہ لڑ کر نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع دیں گی اور خود تنظیم کے کام کرنا پسند کریں گی۔ انتخابات کا مجموعہ اور سابق ضلع صدر ڈاکٹر ڈی پی گوئل اور چار دیگر حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد انہوں نے کہاکہ یہ میرا آخری الیکشن ہے۔میں اس کے بعد کوئی الیکشن نہیں لڑوں گی اور اس کی جگہ تنظیم میں رہ کر عوام کی بھلائی کے کام کرنا چاہوں گی۔انہوں نے کہاکہ برسوں سے میرا خواب تھا کہ میں متھرا کے لئے کچھ کر سکوں۔لہٰذا گزشتہ پانچ سالوں میں کافی کچھ کرنے کی کوشش کی۔لیکن ابھی بہت کچھ کرنا رہ گیا ہے۔امید کرتی ہوں کہ یہاں کی عوام مجھے وہ سب کچھ کرنے کا موقع دے گی۔ میں اس نگری کو خوبصورت نگری بنانا چاہتی ہوں۔فارم بھرنے سے پہلے انہوں نے مندر میں دعائیں بھی کی۔ 

قابل ذکر ہے کہ ہیما مالنی نے 16 ویں لوک سبھا کے لئے 2014 میں ہوئے انتخابات میں اس وقت کے رہنما جینت چودھری کو تین لاکھ 30 ہزار سے بھی زیادہ ووٹوں سے شکست دے کر یہ سیٹ راشٹریہ لوک دل سے حاصل کی تھی۔ان کے خلاف یہاں سے کانگریس نے مہیش پاٹھک کو امیدوار بنایا ہے۔ایس پی۔بی ایس پی کے اتحاد کی حمایت کی راشٹریہ لوک دل نے سابق بلاک سربراہ نریندر سنگھ کو امیدوار بنایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...