اُڈپی اور منگلورو جماعت اسلامی ہند کی جانب سے  معذور ہونہار طلبا کو لیپ ٹیپ اور وھیل چئیر کا عطیہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th September 2018, 7:25 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:4/ستمبر(ایس اؤ نیوز) منی پال ایم آئی ٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس ان ڈپلوما میں  سال اول  میں زیر تعلیم دھنوش اور منی پال جونئیر کالج کے ہائی اسکول شعبہ میں 8ویں جماعت میں پڑھائی کررہے درشن کو اپنی تعلیم جاری رکھنا مشکل ہورہاتھا کیونکہ دونوں بھی اپاہج ہیں ۔ دونوں غریب بچوں کی معاشی کمزوری کو دیکھتے ہوئے جماعت اسلامی ہند اُڈپی  اور منگلوروکی جانب سے انہیں  وھیل چئیر اور لیپ ٹیپ کا عطیہ دے کر ان کی  تعلیمی زندگی میں نئی روشنی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

منی پال سرلبیٹو علاقے میں گنیش باگ کے مکین پرمیلا پجاری کے یہ دونوں بچے اپاہج ہیں، ان دونوں کے علاج کے لئے کافی کوشش کی گئی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اب یہ دونوں بچے دوسروں کے سہارے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سرکارکی طرف سے منظور کردہ گھر میں ر ہتے ہیں ۔ ان بچوں کو کندھے پر لے کر پہاڑ چڑھ کر پیدل  راستے سے آجایا کرتے تھے۔ دونوں بچے ہونہار اور ذہین ہونےسے گھر میں ہی بیٹھ کر کمپیوٹر کے ذریعے کوئی روزگار شروع کرنےکا خیال تھا۔ انہی حالات کودیکھتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کی طرف سے دونوں کو ایک ایک لیپ ٹیپ اور وھیل چئیر ان کے گھر پہنچ کر انہیں منتقل کیاگیا ۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند اُڈپی کے ناظم ضلع شبیر ملپے، سومپا کوٹیان سرلبیٹو،ادریس ہوڑے، اُڈپی جماعت کے امیر مقامی عبدالعزیز ، ویلفئیر پارٹی کے عبدالعزیز ادیاور، ریاض احمد ، فیروز منا، نثار احمد، ایس آئی اؤ اُڈپی کے صدر فاضل ، عبدالسمیع وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

 اتر کنڑا کی سیاسی بساط پر دیشپانڈے کی شاطرانہ چال - چت بھی اپنی پٹ بھی اپنی والی صورت حال 

گزشتہ اسمبلی الیکشن کے بعد کنارے کنارے رہنے والے سینئر کانگریسی لیڈر، سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے نے لوک سبھا الیکشن کے موقع پر خود کو پوری طرح فعال اور متحرک کر دیا ہے اور ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کی تشہیری مہم میں ...