خلیج سے واپس لوٹنے والوں کے لئے منگلورو میں ’ہیلپ ڈیسک‘ کی تجویز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th September 2018, 12:38 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 4؍ستمبر (ایس او نیوز)وزیر برائے شہری ترقیات وہاوسنگ یو ٹی قادر نے بتایا کہ خلیج ملازمت گنوا کر واپس لوٹنے والے جنوبی کینرا کے افراد کی رہنمائی اور تعاون کے لئے منگلورو میں ایک ’ہیلپ ڈیسک‘ والا سنٹرقائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

وزیر موصوف نے اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:’’ اس ضمن میں جلد ہی ڈپٹی کمشنر کو تجویز بھیج دی جائے گی۔یہ سنٹرڈپٹی کمشنر کے دفتر میں یا پھر کسی او مناسب جگہ پر قائم کیا جائے گاجہاں ایسے افراد کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ قابلیت اور عملی تجربے سے متعلق تمام تفصیلات درج کرلی جائیں گی جو ملازمتیں گنوا کر وطن واپس لوٹے ہیں۔اس سے ضلع انتظامیہ کو مستقبل میں ان کی اہلیت کے مطابق بازآبادکاری کے منصوبے بنانے میںآسانی ہوگی ۔‘‘

یو ٹی قادر نے بتایا کہ وہ جلد ہی اڈپی ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر جیا مالا رامچندرا سے بھی بات چیت کریں گے تاکہ اسی قسم کا ایک سنٹر اڈپی ضلع میں بھی قائم کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ سعودی عربیہ کی طرف سے وہاں کے شہریوں کولازمی طور پر ملازمتیں فراہم کرنے کی جو پالیسی اپنائی گئی ہے اس سے لاکھوں غیر وطنی افراد کو اپنی نوکریوں اور روزگار سے ہاتھ دھونا پڑا ہے اور اپنے اپنے وطن کو واپس لوٹ آنے کا سلسلہ چل پڑا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...