سرسی میں ایم پی اننت کمار ہیگڈے نے مبینہ طور پر کی ایک شخص کی پیٹائی

Source: S.O. News Service | Published on 5th March 2019, 1:54 PM | ساحلی خبریں |

سرسی 5؍مارچ (ایس اونیوز) میڈیا میں گردش کررہی خبر کے مطابق مرکزی وزیر برائے اسکل ڈیولپمنٹ اننت کمار ہیگڈے نے اپنے گھر پر ایک شخص کی پیٹائی کردی ہے، لیکن اس معاملے میں پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔

تفصیل یہ بتائی جاتی ہے کہ مضافاتی علاقوں میں بجلی کنکشن فراہم کرنے کی دین دیال اپادھیااسکیم کے تحت ممبئی کی بجاج الیکٹرانکس کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ وزیر اننت کمار ہیگڈے نے اس کمپنی کے برانچ منیجرکو اتوار کے دن اپنے گھر طلب کرکے جوئیڈا تعلقہ کے بازار کوننگ گرام میں بجلی کنکشن فراہم کرنے میں ہورہی تاخیر کے بارے میں پوچھ تاچھ کی۔گرماگرم بحث کے دوران طیش میں آکر اننت کمار نے منیجر پر مبینہ طور پر جان لیواحملہ کردیا۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمی منیجر کو سرکاری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی اور اعلیٰ پولیس افسرا ن کی مداخلت سے اس مارپیٹ کے معاملے کو رفع دفع کردیا گیا اور پارٹی کارکنان نے مارکھانے والے بجاج کمپنی کے منیجرکو بی جے پی کارکنان نے خودہی ہبلی تک واپس پہنچادیا۔ایک خبر یہ بھی ہے کہ اس واقعے کے سلسلے میں سرسی مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں حملے کا شکار ہونے والے منیجر کو طلب کرکے اس کا بیان درج کرلیا گیا ہے مگر کیس داخل نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو سال قبل اپنی ماں کے علاج کے تعلق سے بے اطمینانی ظاہر کرتے ہوئے اننت کمار ہیگڈے نے سرسی کے ٹی ایس ایس اسپتال میں ڈاکٹروں پر حملہ کردیا تھاجس کا ریاستی اور نیشنل میڈیا میں بڑا چرچا ہوا تھا۔ لگتاہے کہ اب اس تازہ معاملے کو مقامی طور پر ہی دبادینے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔