حلال آمدنی کے نام پر سرمایہ کاروں کو ٹھگنے کا الزام۔ہیرا گولڈ کی چیف نوہیرا شیخ حیدرآباد میں گرفتار۔ سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th October 2018, 7:57 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

حیدرآباد17؍اکتوبر(ایس او نیوز) کئی برسوں سے ’ہیرا گولڈ‘ کے نام سے کمپنی چلانے اور حلال آمدنی کا وعدہ کرکے ہزاروں افراد سے سرمایہ کاری کروانے والی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو حیدرآباد پولیس نے سرمایہ کاروں کو ٹھگنے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔اس گرفتاری کے ساتھ ہی ملک اور بیرون ملک پھیلے ہوئے اس گروپ میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد اپنی رقومات کے تعلق سے انتہائی تشویش کا شکار ہوگئے ہیں کہ اب ان کی رقومات کی واپسی کی کیا شکل ہوگی اور اس کے امکانا ت کیا ہیں۔

سرمایہ کاری سے سیاست تک : واضح رہے کہ ہیرا گولڈ کمپنی کے ایجنٹ ملک اور بیرون ممالک میں پھیلے ہوئے تھے اورایک عرصے سے اپنے ایجنٹوں کے تعاون سے ہزاروں افراد سے مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری کی رقم وصول کرنے کے بعد انہیں معمول سے زیادہ ماہانہ آمدنی فراہم کی جارہی تھی۔ ادھردو ایک برسوں سے ’ہیرا گولڈ‘ اور نوہیرا شیخ کے تعلق سے تنازعات سامنے آنے لگے تھے اور شبہ ظاہر کیا جارہاتھا کہ جلد ہی یہ کمپنی فراڈ اور گول مال کرنے والی ہے۔ اسی سال کرناٹکا اسمبلی الیکشن کے موقع پر ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ’مہیلا ایمپاورمنٹ ‘ نامی سیاسی پارٹی بھی بنالی اور اپنے امیدوار میدان میں اتارنے پرآمادہ ہوگئی۔ اس اقدام پر جانکاروں نے اندازہ لگایا تھا کہ مسلم ووٹوں کو تقسیم کرتے ہوئے زعفرانی پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے لئے نوہیرا شیخ نے یہ چال چلی ہے تاکہ جب اس پر آفت آئے تو برسراقتدار پارٹی کی پس پردہ حمایت حاصل کی جاسکے ۔الیکشن کے دور ان ایم ای پی کی چیف نوہیرا کے خلاف پولیس میں یہ شکایتیں بھی درج ہوئی تھیں کہ اس نے پارٹی کا امیدوار بنانے کے نام پر بہت سے لوگوں سے بڑی بڑی رقمیں وصول کی تھی۔ اس سلسلے میں کرناٹکا پولیس کی طرف سے اس کے ٹھکانوں پر چھاپے بھی مارے گئے تھے۔ 

بے قاعدگی کا آغاز:الیکشن کا موسم ختم ہوتے ہی ’ہیرا گولڈ‘ کی طرف سے سرمایہ کاروں کومنافع کی رقم دینے میں بے قاعدگی شروع ہوگئی۔پھر اس کے بعد منافع دینا ملتوی کردیا گیا۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے ملک کے مختلف شہروں میں ہیرا گولڈ کے دفاتر بند ہونے شروع ہوگئے۔ اسی کے ساتھ سرمایہ کاروں کی طرف سے دفتروں کے باہراحتجاج اورہیرا گولڈ کے ایجنٹوں کے ساتھ الجھنے کے واقعات پیش آنے لگے۔ملک کے مختلف شہروں خاص کر بنگلورو، ممبئی، حیدرآباد اور تروپتی وغیرہ میں ہیرا گولڈ کے خلاف پولیس اسٹیشنوں میں شکایتیں بھی درج کی جانے لگیں۔خیال رہے کہ’ہیرا گروپ‘ کے نام سے پندرہ سے زیادہ کمپنیاں ملک اور بیرون ممالک میں کام کررہی تھیں۔اور ڈاکٹر نوہیرا شیخ جو کہ ایک عالمہ بھی ہے ، اس گروپ کی چیر پرسن ہے۔

دہلی سے گرفتاری: حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے بتایا کہ نوہیرا شیخ کو سنٹرل کرائم اسٹیشن نے دہلی میں گرفتار کیا اوروہاں سے پھر حیدر آباد لانے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔دراصل سرمایہ کاری میں فریب کا شکارہونے والے ایک شخص نے حیدرآباد کے بنجارہ ہِل پولیس اسٹیشن میں نوہیرا کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔جس کے بعد یہ کیس سنٹرل کرائم اسٹیشن کو منتقل کیا گیا تھااور اس پر کارروائی کرتے ہوئے سی سی ایس نے تلنگانہ ڈپازٹس اینڈ فنانشیل اسٹابلشمنٹ ایکٹ اور انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے نوہیرا کو گرفتار کرلیا۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیرا گروپ کے تحت 15ذیلی کمپنیاں ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں 160بینک کھاتے اس گروپ کے نام پر چل رہے ہیں۔

جمع پونجی ڈوب گئی :اس گروپ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہیں مختلف اسکیموں میں کے تحت 35%تک منافع دیا جارہاتھا۔ جو بعد میں اچانک بند کردیا گیا۔اب نوہیرا کی گرفتاری سے وہ تمام سرمایہ کار تشویش کا شکار ہوگئے ہیں کہ جنہوں نے اپنی جمع پونجی اس میں لگائی تھی۔خاص کر خلیجی ممالک کے سرمایہ کاروں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں کیونکہ انہوں نے بڑی بھاری رقم اس گروپ میں سرمایہ کاری کے طور پر لگارکھی ہے اور بیشتر ان کی زندگی بھر کی بچت پر مشتمل ہے۔مثلاً ابوظہبی کے ایک سرمایہ کار نے اپنی 5لاکھ درہم کی سرمایہ کاری کے تعلق سے بہت زیادہ تشویش ظاہر کی جو اس نے جمیرا لیک ٹاور میں موجود اس گروپ کے دفتر میں جمع کروائی تھی۔دبئی کے ایک اور سرمایہ کار نے بتایا کہ اس نے 2درہم اس گروپ میں لگائے تھے۔ وہ اس پونزی اسکیم کا شکار ہوا اور اپنی زندگی برباد کر بیٹھا ہے۔ 

بھٹکل والے بھی متاثر:کچھ یہی حال بھٹکل شہر کا بھی ہے ۔ یہاں کے مقامی افراد بھی کافی سرمایہ ہیرا گروپ میں لگائے ہوئے ہیں۔ کچھ مقامی ایجنٹ برسوں سے اس کمپنی کے لئے کام کررہے تھے۔ او رخواتین نے ان پر بھروسہ کرکے ماہانہ آمدنی کی امید میں بہت کثیر سرمایہ اس گروپ میں لگادیا ہے۔ پتہ نہیں اب یہ مقامی ایجنٹس اس مسئلے کو کس طرح حل کریں گے اور عوام کو کس طرح کی راحت پہنچائیں گے ۔جبکہ دوسری طر ف یہ بھی پتہ چلا ہے کہ بھٹکل کے کچھ شہری جو گلف میں مقیم ہیں انہوں نے بھی وہاں سے اس گروپ میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ اوروہ بھی تقریباً لٹ چکے ہیں۔

’فلالیس‘ کے زخموں پر’ ہیرا گولڈ‘کانمک : ابھی دوچار مہینے قبل ہی بھٹکل کے بہت سارے مرد اور خواتین نے بنگلورو کی سرمایہ کاری کی ایسی ہی کچھ کمپنیوں کے ساتھ خود بھٹکل والوں کی طرف سے شروع کی گئی فلالیس نامی کمپنی سے زبردست نقصان اٹھایا ہے۔ ابھی یہ زخم ہرے ہی تھے کہ اس پر’ ہیرا گولڈ‘ والوں کی طر ف سے بھی نمک چھڑکنے کاکام ہوا ہے۔اور ا ب نوہیرا شیخ کی گرفتاری کے بعد ان کی رقم واپس ملنے کے تعلق سے کسی قسم کی گارنٹی نہ ہونے کی وجہ سے تمام سرمایہ کار تشویش اور وحشت کا شکار ہوگئے ہیں۔

کہا جاسکتا ہے کہ پچھلے دوچار مہینوں میں بھٹکل کے بہت سارے لوگ پونزی اسکیم یا ملٹی لیول اسکیم کے طور پر کام کرنے والی ان فریبی کمپنیوں کے جال میں پھنس کر بہت بڑے مالی خسارے کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی بھرپائی کسی صورت ممکن نظر نہیں آتی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...