بھٹکل کے ہیبلے پنچایت حدود کے علاقوں میں کچروں کی نکاسی سمیت دیگر مسائل کو لے کرذمہ داران پہنچے پنچایت دفتر؛ صدر کو لیا آڑے ہاتھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th April 2018, 12:32 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل، 8؍ اپریل (ایس او نیوز) ہیبلے گرام پنچایت حدودکے جامعہ آباد روڈ ، حنیف آباد روڈ   اورمدینہ کالونی وغیرہ علاقوں میں جگہ جگہ کچروں کے ڈھیر پائے جانے اور دیگر کئی ایک مسائل کو حل نہ کئے جانے کو لے کر  متعلقہ علاقہ کے ذمہ داران نے ہیبلے پنچایت دفتر پہنچ کر پنچایت صدر این ڈی موگیر   کو آڑے ہاتھ لیا اور اسسٹنٹ کمشنر دفتر سے مسائل کے حل کے لئے ہدایات جاری ہونے کے بائوجود کسی بھی طرح کی کاروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے  سوالات اُٹھائے۔

 مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے  جنرل سکریٹری مولانا ایس ایم عرفان ندوی نے کہا کہ مدینہ کالونی اور جامعہ آباد روڈ پر جگہ جگہ کچروں کی ڈھیڑ پڑے ہوئے ہیں، عوام   کوڑا کرکٹ اور کچروں کو  پھینکنے کو لے کر سخت پریشان ہیں، کچروں کی نکاسی نہیں ہورہی ہے، ایسے میں عوام  آخر کیا کریں ؟ مزید کہا کہ  کچروں کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے طرح کی طرح کی بیماریاں پھیل رہی  ہیں اور لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا  ہے۔  انہو ں نے مطالبہ کیا کہ اس سلسلہ میں فوری طور پرکچروں کے ڈھیر کو  اٹھانے کا بندوبست کیا جائے ۔ 

علاقہ کے کچروں کو پھینکنے کے لئے مستقل  جگہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جگہ کے لئے اے سی کی جانب سے حکم بھی جاری ہوا ہے لیکن پنچایت اس سلسلہ میں کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ مستقل جگہ دینے میں اگر دشواری پیش آرہی  ہو تو پنچایت کو چند مہینوں کے لئے عارضی جگہ کا انتظام کیا جانا چاہئے  تاکہ علاقہ میں پھیلا ہوا کچرہ صاف ہوسکے۔ مولانا نے گرمی کی شروعات پر  پانی کی قلت  ہونے کی بھی شکایت کی اور کہا کہ کئی کنوؤں میں پانی سوکھ جانے کی بناء پرعوام کو پینے کے پانی کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کا مسئلہ بھی یہاں کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پنچایت کی جانب سے کسی بھی طرح کی سہولت فراہم نہ کئے جانے کی وجہ سے گذشتہ  کئی سالوں سے مدینہ ویلفئیر سوسائٹی خود اپنی جانب سے علاقہ کے عوام کو پانی سپلائی کررہی ہے۔

 اس سے پہلے  ہیبلے گرام پنچایت حدود کے جامعہ آباد وارڈ میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے  علاقہ کے ناراض عوام نے الجامعہ  اسپورٹس سنٹر بھٹکل کے ذریعے ہیبلے گرام پنچایت کے صدر اور پی ڈی اؤ کو میمورنڈم سونپا تھا اور مسائل  کو فوری طور پر حل کرنے اور ضروری سہولیات فراہم  کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ الجامعہ والوں نے میمورنڈم کے ذریعے بتایا تھا کہ   اندرونی نالیوں میں کچرا بھر کرزمانہ ہوچکا  ہے صفائی کا دور دور تک پتہ نہیں ، نہ گھر گھر کا کچرا لئے جانے کا انتظام ہے اور نہ ہی  سڑک کناروں پر پھینکے جانے والے کچروں کی نکاسی کا کوئی بندوبست ہے۔ علاقہ کی سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹ کا بھی انتظام نہ ہونے سے عوام کو راتوں کے اوقات میں  سڑکوں پر سے گذرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ الجامعہ والوں نے بھی اکثر مقامات پر پینے کے پانی کی سپلائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

ہیبلے پنچایت حدود میں مسائل کے انبار کو دیکھتے ہوئے  ایس ڈی پی آئی  کی جانب  سے  بھی   ہیبلے پنچایت کومیمورنڈم سونپا  جاچکا ہے۔

 یاد  رہے کہ  مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے ہیبلے پنچایت میں کئی بار شکایتیں دی جاچکی ہیں،  مگر کسی بھی طرح کی کاروائی نہ ہونے پر اس سوسائٹی کی جانب سے قریب ایک ماہ قبل  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو بھی  میمورنڈم سونپاگیا تھا۔ 

اُدھر پنچایت صدراین ڈی موگیر کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے کی وجہ سے ہم اب کوئی بھی میٹنگ نہیں بلا سکتے ہیں کیوں کہ یہ سب انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔ انہوں نے پھر بھی باہم گفت وشنید کے  ذریعے عوام کے  پیش کردہ  مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...