بی ایس یڈیورپا کی رہائش گاہ پر سیکورٹی سخت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2018, 9:07 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍ستمبر(ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کی طرف سے ریاستی حکومت کو گرانے کے لئے جاری مسلسل کوششوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے اس بیان پر کہ ریاستی عوام بی جے پی کی ان حرکتوں سے بھڑک اٹھیں گے۔

ریاستی بی جے پی حلقوں میں خوف کی لہر پیدا ہوگئی ہے، اس کے ساتھ ہی کل یڈیورپا کی رہائش گاہ کے روبرو یوتھ کانگریس کارکنوں کے زبردست احتجاج کو دیکھتے ہوئے آج سے یڈیورپا کی رہائش گاہ پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

شہر کی ڈالرس کالونی میں واقع یڈیورپا کی رہائش گاہ پر سدا شیونگر پولیس کی طرف سے سیکورٹی کا انتظام کیاگیا ہے اور گھر میں کسی کو بھی تلاشی کے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جارہاہے، اس کے علاوہ پولیس نے طے کیا ہے کہ یڈیورپاکی رہائش گاہ کے روبرو کسی کو بھی احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یڈیورپا کی رہائش گاہ کے ارد گرد کے ایس آر پی کے دو پلاٹون تعینات کئے گئے ہیں۔ یوتھ کانگریس کارکنوں کے احتجاج کے دوران رکن اسمبلی رینوکا چاریہ اور دیگر کا گھیراؤ کئے جانے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی جس کے بعد فوری طور پر پولیس وہاں پہنچ گئی اور احتجاجیوں کومنتشر کیاگیا۔

کانگریس کارکنوں کی طرف سے دوبارہ یڈیورپا کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی کے پیش نظر سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔