مینگلور کے قریبی تعلقہ بیلتنگڈی اور پُتور میں زبردست بارش؛ راستے جھیل اور تالاب میں تبدیل؛ اسکولوں میں چھٹی کا اعلان؛ وزیردیشپانڈے کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th June 2018, 5:50 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 14/جون (ایس او نیوز) ضلع دکشن کنڑا کے  بیلتنگڈی، سولیا اور پُتور میں آج جمعرات کو  ہوئی زبردست بارش سے  کئی راستے جھیل اور تالاب میں تبدیل ہوگئے ہیں اور کئی علاقوں میں سیلاب کی سی صورتحال پیداہوگئی ہے۔  بارش نے عام زندگی کو درہم برہم کردیا ہے، جبکہ اکثر سڑکیں پانی میں ڈوب جانے کی وجہ سے سواریوں کی آمد ورفت  میں زبردست رکائوٹ پیدا ہوگئی ہے۔

زبردست بارش اور سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔جبکہ شدید بارش سے کھیت کلیان کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

 بارش سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے اور بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے  ریاست کے  مالگذاری  وزیرآر وی دیش پانڈے مینگلور پہنچ گئے ہیں اور متاثرین کو امدادی چیک فراہم کی ہے۔

بارش متاثرین کو امدادی چیک تقسیم:  مینگلور میں گذشتہ کچھ دنوں سے جاری بھاری بارش کے نتیجے میں جن مکانات کو نقصان ہوا تھا اور جن لوگوں کے مکانات مکمل طور پر منہدم ہوگئے تھے ، اُن متاثرین کو آر وی دیش پانڈے نے امدادی چیک تقسیم کئے  انہوں نے کہا کہ ضلع   دکشن کنڑا  میں کئی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے، ہر ایک کو سرکار کی طرف سے امداد دی جائے گی، اسی طرح  بارش سے دیگر اضلاع کے متاثرین کو بھی امداد فراہم کی جائے گی۔ دیش پانڈے نے کہا کہ جو لوگ کرائے کے مکانوں پر رہتے ہیں اُن متاثرین کو بھی سہولیات فراہم کی جائے گی۔ دیش پانڈے نے مزید کہا کہ  ضلع جنوبی کینرا اور اُڈپی میں اب تک تین کروڑ روپیوں کی امداد ریلیز کی گئی ہے۔

دیش پانڈے نے بتایا کہ چارماڑی گھاٹ پر متعدد مقامات پر چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے سڑک فی الحال بندکردی گئی ہے اور  راستوں کو صاف کرنے کا کام جاری ہے۔کام مکمل ہونے کے بعد راستوں کو سواریوں کے لئے دوبارہ کھولا جائے گا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔