سعودی عرب میں طوفانی بارش،شہروں میں سیلاب کے مناظر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2017, 12:17 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،18؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے وسطی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں طوفانی بارش کے نتیجے میں کئی شہر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں رہائشی کالونیاں بارشی پانی کی گذرگاہ بن سکتی ہیں۔ بارش کی وجہ سے گاڑیاں جگہ جگہ پھنسی ہوئی ہیں اور شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ طوفانی بارش کے نتیجے میں شہروں میں سیلاب کی کیفیت ہے۔ دوسری جانب شہری دفاع سمیت دیگر امدادی ادارے پانی میں پھنسی گاڑیوں کونکالنے اور شہریوں کو پانی سے بچانے کے لیے ان کی ہرممکن کررہے ہیں۔حکام کی جانب سے شہریوں سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بارشی پانی میں اضافے کی بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

سعودی عرب کیشہروں میں بارش کے باعث مشکلات جمعرات کے روز ہونے والی شدید بارش کے باعث پیدا ہوئیں۔ شہری دفاع کے عملے نے پانی میں گھرے دسیوں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ اب بھی بعض علاقوں میں بارش کے باعث شہری پھنسے ہوئے ہیں۔گلیوں اور محلوں میں جمع پانی کی نکاسی کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پانی نکالنے والے ٹینکر بھی متاثرہ علاقوں میں کام کررہے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی خشک ہونے تک گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔ حکومت نے طوفانی بارش کے نتیجے میں شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو جدید آلات و وسائل کی مدد سے پانی کے اخراج اور دیگر امدادی کاموں میں سرگرم ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...