چکمگلورو میں بھاری بارش، درخت گرنے سے ایک خاتون ہلاک، دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر، اسکولوں اورکالجوں میں چھٹی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th July 2017, 7:24 PM | ریاستی خبریں | ساحلی خبریں |

چکمگلورو:20/جولائی (ایس او نیوز) ساحلی علاقے کی طرح چکمگلورو ضلع میں بھی گزشتہ چار دنوں سے مسلسل موسلادھار بارش ہونے کی وجہ سے عام زندگی کے معمولات متاثر ہونے کی خبریں ملی ہیں۔ موصولہ تفصیل کے مطابق کلسا نامی مقام پر ایک بڑا درخت اپنی جڑوں سے اکھڑ کر گرگیا جس کی زد میں آنے والی بھاگیہ (۳۳سال) ہلاک ہوگئی ہے۔کہتے ہیں کہ صبح سویرے یہ خاتون اپنے دو بچوں کو اسکول پہنچانے کے لئے نکلی تھی۔ راستے میں تیز ہوا کے ساتھ بارش شروع ہوگئی اور درخت اکھڑ کرراستے پر گرگیا۔ اس سے بھاگیہ بہت زیادہ زخمی ہوگئی تھی جسے کلسا اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد مزید علاج کے لئے منگلوروکے روانہ کیا گیا۔ لیکن بدقسمتی سے وہ زخموں کی تاب نہ لاکر موت کے منھ میں چلی گئی۔جبکہ اسکول کے لئے اس کے ساتھ نکلے ہوئے دونوں بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ بھاگیہ کے شوہر سنتوش نے اس واقعہ کے تعلق سے کلسا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔

  دوسری طرف بھدراندی کے اوپرسے گزرتے ہوئے کلسا اور کُدرے مکھ کو جوڑنے والا پُل پوری طرح پانی میں ڈوب جانے کی اطلاع ہے۔جس کی وجہ سے مسافروں اور مقامی افراد کی آمد ورفت میں بڑی رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔موڈگیرے تعلقہ میں ہیما وتی اور جپاوتی ندیوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔تیز بارش کی وجہ سے ایک اسکول کمپاونڈ کی دیوار گرگئی ہے۔موڈیگیرے میں ہی سرکاری بس اسٹانڈ کے اندر موجود ایک بڑا درخت قریب میں واقع اسکول کے بیت الخلا پر گرنے سے کافی نقصان ہوا ہے۔بھاری مقدار میں بارش برسنے کی وجہ سے بہت سارے مقامات پر چاول کے کھیت ندیوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

  بشمول چکمگلورو، موڈیگیرے، کوپّا، این آر پور، شرنگیری وغیرہ تعلقہ جات میں کئی مقامات پربجلی کے تاروں اور کھمبوں پر درخت ٹوٹ کر گرنے سے ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔مسلسل اور بھاری بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے پیش نظرچکمگلورو کے کئی تعلقہ جات میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔    
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔