تلنگانہ ،اے پی اور ملک کے دیگر حصوں میں بارش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th June 2018, 11:34 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد ،07؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں کئی مقامات پر کل شب بارش ہوئی۔شہر حیدرآباد کے ملکاجگری، جوبلی ہلز، بنجاراہلز،پنجہ گٹی سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔بعض علاقوں میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور گاڑی سواروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔بعض مقامات پر بجلی کی سپلائی میں بھی رکاوٹ کی شکایات ملی ہیں۔تلنگانہ کے ضلع بھد رادری کوتہ گوڑم میں بھی شدید بارش ہوئی۔ جوگولامباگدوال ضلع کے تملا چیرو دیہات میں بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔دوسری طرف آندھراپردیش کے وجئے واڑہ اور کرشنا اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔وجئے واڑہ میں بارش کے سبب مچھلی پٹنم بیچ فیسٹیول کے انتظامات میں رکاوٹ پیداہوگئی۔ڈیزاسٹر منیجمٹ کے افسروں نے الرٹ جاری کردیا ۔بارش کے سبب سڑکوں پر ڈرینج ابل پڑے ۔کئی مقامات پر درختوں کے گرنے اور بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کی بھی شکایات ملی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...