موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر میں عام زندگی متاثر،نشیبی علاقے زیر آب ، دوسو سے زائد درخت اور متعدد بجلی کے کھمبے زمین بوس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2017, 11:11 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍مئی(ایس او نیوز) شہر میں کل رات ہوئی زبردست بارش کے سبب 200 سے زائد مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑگئے اور ساتھ ہی نہ صرف نشیبی علاقے بلکہ چند مشہور ومعروف سرکاری اور دیگر عمارتوں میں بھی بارش کا پانی گھس آیا۔ گرج کے ساتھ ہوئی زور دار بارش نے ایک بار پھر ایسی بڑی بارش کا سامنا کرنے میں بنگلور کے انفرااسٹرکچر کی ناکامی سب پر ظاہر کردی۔ نالوں میں بھری پڑی گندگی نے سڑکوں اور محلوں کو زیر آب کردیا، جبکہ سڑک کے کناروں کی موریوں کو صاف نہ کئے جانے کا نتیجہ یہ ہوا کہ شہر کی بیشتر سڑکیں تالابوں میں تبدیل ہوچکی تھیں۔ موسلادھار بارش کے دوران سڑکوں پر جمع پانی گاڑیوں میں گھس جانے کے سبب بڑی تعداد میں لوگوں کو بارش میں بھیگتے ہوئے اپنی گاڑیاں ڈھکیلتے دیکھا گیا۔ کل رات تین گھنٹے تک ہوئی موسلادھار بارش کے سبب شہر کے مصروف ترین علاقے میجسٹک ، وجئے نگر، راجہ جی نگر، بنرگٹہ ، ڈیری سرکل ، الال سرکل ، بسونگڈی، راجہ جی نگر، منجوناتھ نگر وغیرہ میں بڑی تعداد میں درخت اکھڑ گئے او ر بجلی کے کھمبے گر پڑے۔ بی بی ایم پی نے بارش کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آٹھ مقامات پر عارضی کنٹرول روم قائم کئے ہیں۔بتایاجاتاہے کہ کل رات ہر کنٹرول روم کو تقریباً800تا ہزار فون کالس موصول ہوئے ہیں۔ان میں سے بیشتر شکایتیں درخت گرنے کی تھیں۔ عموماً بارش کے موقع پر زیر آب ہوجانے والا شیوانند سرکل ریلوے برڈج معمول کی طرح کل بھی زیر آب ہوگیا۔ موسلادھار بارش کے سبب اس پل کے نیچے موجود ایمبولنس میں بھی پانی بھر گیا۔ رویندرا کلاکشیترا سے متصل نینا ہال میں بھی بارش کا پانی گھس پڑا اور پورا آڈیٹوریم ، کرسیاں وغیرہ زیر آب آگئیں۔ شہر کے کستور با روڈ پر ایک کامپاؤنڈ دیوار گرنے کے سبب دوگاڑیوں کو نقصان ہوا ، لیول روڈ پر ایک بھاری درخت اکھڑ جانے کے سبب دو کاریں تباہ ہوگئیں۔ رات بھر بی بی ایم پی عملہ ، فائر فورس اور این ڈی آر ایف کے جوانوں نے نشیبی علاقوں سے پانی نکالتے ہوئے رات گز اری۔ محکمۂ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ آنے والے چند دنوں میں شہر میں ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...