بنگلورومیں بارش کی وجہ سے سڑکوں کی حالت خستہ، گڈھوں کو پر کرنے کیلئے بی بی ایم پی کی مہم جنگی پیمانے پر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th October 2017, 10:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍اکتوبر(ایس او نیوز) پچھلے چند دنوں سے بنگلورو میں جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر کی بیشتر سڑکیں خراب ہوچکی ہیں۔ شہر کی تمام سڑکوں پر ہزاروں کی تعداد میں گڈھوں کو پر کرنا بی بی ایم پی کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے شہر میں ایسی کوئی سڑک نہیں بچی ہے جہاں پر گڈھے نہ بنے ہوں ۔ میئر سمپت راج ، بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد اور دیگر حکام کی طرف سے ہنگامی طور پر زیر آب علاقوں کی سڑکوں سے پانی کی نکاسی کاکام جنگی پیمانے پر کیا جاچکا ہے۔ساتھ ہی شہر بھر میں سڑکوں پر گڈھوں کی نشاندہی کرنے کیلئے جو خصوصی بی بی ایم پی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، اس نے میئر کو رپورٹ دی ہے کہ بارش کی وجہ سے شہر کی سڑکوں پر 60ہزار سے زائد گڈھے بنے ہیں۔ ہنگامی طور پر ان گڈھوں کو پر کرنے کیلئے پیتھان مشین کا استعمال کیا جارہاہے۔ شہر بھر میں سڑکوں کو قابل استعمال بنانے کیلئے 4.2کروڑ روپیوں کی رقم جاری کی گئی ۔ شہر میں جابجا درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے اکھڑجانے کی وجہ سے بھی لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، بعض مقامات پر بی بی ایم پی کی طرف سے سڑکوں کی صفائی اور گرے ہوئے درختوں کو ہٹانے کیلئے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ شہر بھر میں سڑکوں پر گڈھوں کو پر کرنے کیلئے بی بی ایم پی کی طرف سے سالانہ 4.5کروڑ روپیوں کی رقم مختص کی جاتی ہے، لیکن اس بار غیر معمولی بارش کی وجہ سے یہ رقم ناکافی بتائی جارہی ہے، وارڈ سطح پر گڈھوں کو پر کرنے کیلئے 20 فیصد گرانٹ جاری کیا جاچکا ہے۔ شہر بھر میں جن جن مقامات پر گڈھوں کی نشاندہی کی گئی ہے وہاں پر گڈھے پر کرنے والی مشینوں کا استعمال کرکے سڑکوں کو قابل استعمال بنانے کیلئے میئر نے ہدایت جاری کردی ہے۔ تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے گڈھوں کو پر کرنے کے کام میں رکاوٹ پر عوام نے برہمی کا اظہار کیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔