ریاست میں موسلادھار بارش کا قہر جاری،بیدر، گدگ اور کلبرگی میں سات اموات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 11:43 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،16؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) ریاست بھر میں بارش کی تباہ کاریوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گدگ میں بارش کے سبب تین اموات ہوئیں ، جبکہ بیدر میں بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ کلبرگی میں ایک شخص کی اسی طرح موت ہوگئی۔ گدگ ضلع بھر میں موسلادھار بارش کے سبب بھاری تباہی مچی ہے، یہاں کے گجیندرا گڑھ میں دیر رات ایک مکان کی چھت گرنے سے گہری نیند میں سوئی ہوئی بوڑھیا اور اس کے دو پوتیاں ڈھیر ہوگئے۔ان کی شناخت 56سالہ محبوب بی، 8سالہ مسکان اور دس سالہ نازیہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس خاندان کے ایک اور فرد دامن صاب گھر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ خوش قسمتی سے بچ گئے۔ یہاں کے بلدیہ کے چیف آفیسر ہنومنتیا نائک نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور نعشوں کو گجیندرا گڑھ اسپتال پہنچا یا۔ بیدر ضلع کے بسوا کلیان تعلقہ کے لاڈونتی دیہات میں ایک ہی خاندان کے تین افراد بجلی گرنے کے سبب ہلاک ہوگئے ، مہلوکین کی شناخت کیشو، بابا راؤ، اور لکشمی بائی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ لوگ زرعی مزدور تھے، کام ختم کرکے گھر لوٹ رہے تھے کہ بجلی کی زد میں آگئے۔ ان کی نعشیں بیدر ضلع اسپتال پہنچادی گئی ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔