ساحلی کرناٹکا میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری؛ کل منگل کو اُڈپی سمیت بھٹکل ،کاروار وغیرہ اسکولوں میں بچوں کو چھٹی کا اعلان؛ ٹیچروں کو دینی ہوگی حاضری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th August 2018, 6:55 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 13/اگست (ایس او نیوز) ساحلی کرناٹکا بالخصوص مینگلور، اُڈپی،کنداپور، بھٹکل، کمٹہ، کاروار سمیت تینوں  اضلاع کے تمام تعلقوں میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے مختلف مقامات  سے نقصانات کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ بھاری بارش کو دیکھتے ہوئے  کل منگل کو بھی ضلع اُڈپی میں ڈپٹی کمشنر پریا میری فرانسس نے اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔اُدھر ضلع جنوبی کینرا کے مینگلور سمیت تمام تعلقہ جات میں بھاری بارش جاری رہنے کی اطلاعات ملی ہیں۔جبکہ آج پیر کو بھٹکل سمیت ضلع شمالی کینرا میں بھی زوردار بارش شروع ہوگئی ہے۔

ضلع شمالی کینرا میں صبح سے جاری زبردست بارش کو دیکھتے ہوئے ضلع کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے ضلع کے سرسی، سداپور،  یلاپور، انکولہ اور کاروار میں  کل منگل کو پرائمری اور ہائی اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔جبکہ دیگر تعلقہ جات میں متعلقہ علاقوں کے تعلیمی آفسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں بارش کے پیمانے کو دیکھتے ہوئے فیصلہ لیں۔

اِدھر بھٹکل میں بلاک ایجوکیشن آفسر نے زوردار بارش کو دیکھتے ہوئے بھٹکل کے سبھی ہائی اسکولوں اور پرائمری اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے، البتہ انہوں نے بتایا ہے کہ اسکول کے ٹیچروں کو  یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے لئے اسکولوں میں حاضری دینی ہوگی۔ پڑوسی تعلقہ ہوناور میں بھی  اسکولوں میں صرف بچوں کو چھٹی دی گئی ہے۔

اُڈپی کے کاپو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تعلقہ کے مانی پور دیہات میں ایک مکان پر درخت گرنے سے مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے، بتایا گیا ہے جس وقت درخت گرا، اُس وقت گھر پر کوئی موجود نہیں تھا۔ اسی طرح ضلع جنوبی کینرا کے بیلتنگڈی تعلقہ کے ساونالو میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ ہورہی بارش سے 25 بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ضلع جنوبی کینرا   میں مینگلور سے ہاسن کو جوڑنے والی شرڈی گھاٹ پر زبردست بارش کے نتیجے میں پھر ایک بار چٹان  کھسکنے کی واردات پیش آئی ہے اور سڑک سواریوں کے لئے بند ہوگئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چٹان کھسکنے کی واردات  پُتور میں پیش آئی  ہے اور جے سی بی کی مدد سے  سڑک کو صاف کیا جارہا ہے۔

ساحلی اضلاع کے ایک پڑوسی ضلع شموگہ سے ملی اطلاع کے مطابق  موسلادھار بارش کا سلسلہ وہاں بھی جاری ہے اوربھاری بارش کو دیکھتے ہوئے ضلع کے تعلیمی آفسر نے کل منگل کو تیرتاہلّی اورہوسانگر تعلقہ جات میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...