مینگلور میں زبردست بارش؛ پورا شہر ڈوب گیا؛ سڑک اور میدان تالاب میں تبدیل؛ طالبہ سمیت تین لوگوں کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th May 2018, 1:42 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

مینگلور 29/مئی (ایس او نیوز)کرناٹکا کے ساحلی شہر میں مانسون کی آمد کے ساتھ ہی  ضلع جنوبی کینرا میں صبح سے  ہی زبردست بارش شروع ہوگئی جس میں اسمارٹ سٹی مینگلور  تقریبا  ڈوب گیا۔ شہر کے متعدد علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال دیکھی گئی اور اکثر علاقوں میں سڑک اور میدان تالاب میں تبدیل ہوگئے۔ ابتدائی   بارش نے ہی ایسا  دھمال مچایا کہ پوری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اورپورا ضلع جل تھل ہوگیا۔ صبح سے جاری بارش سے  ایک طالبہ سمیت تین لوگوں کی موت واقع ہوگئ، جبکہ بارش سے جگہ جگہ تباہی مچی ہے اور بھاری نقصان ہوا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق زوردار بارش کے نتیجے میں آیا  سیلاب  ضلع جنوبی کینرا کے پڈوبدری کے قریب ایک اسکولی طالبہ  کو بہالے گیا تو کارکلا میں بجلی گرنے سے  گرام پنچایت کی ایک ممبر ہلاک ہوگئی۔ اس واقعے میں  خاتون کا شوہر بری طرح زخمی ہوا ہے۔  تیسری موت مینگلور شہر کے کے پی ٹی اُودے نگر کے قریب پیش آئی جہاں ایک مکان  پر پہاڑی کھسک گئی  اور مکان کی  دیوار گرنے سے خاتون ملبے کے اندر ہی زندہ دفن ہوگئی۔ اس خاتون کی شناخت موہنی کملاکشی  (60)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ٹرین  اور ہوائی سفر بری طرح متاثر؛ 

زوردار بارش کو دیکھتے ہوئے آج صبح دبئی اور ممبئی سے مینگلور انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اُترنے والی فلائٹوں کو  بنگلور اور ترونتاپورم موڑ دیا گیا۔ اسی طرح مینگلور سے ممبئی اور مینگلور سے  چینائی جانے والی تین ٹرینوں کو کچھ گھنٹوں کے لئے  روک دیا گیا۔

اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان، ماہی گیروں اور عوام کو وارننگ

آج صبح سے جاری زبردست بارش کو دیکھتے ہوئے ضلع جنوبی کینرا اور ضلع اُڈپی کے سبھی اسکولوں اور کالجوں میں بدھ کے دن چھٹی کا اعلان کیا گیا۔ اسی طرح  29مئی سے جاری بارش کو دیکھتے ہوئے 48 گھنٹوں کے لئے ماہی گیروں اور عام عوام کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ سمندر میں نہ اُتریں۔

سڑک تالاب میں تبدیل؛ ٹریفک نظام درہم برہم؛ عام زندگی مفلوج

اسمارٹ سٹی کا خطاب پانے والے مینگلور میں پہلی بارش نے ہی  اندرونی نالیوں کے نظام کو پوری طرح بے نقاب کردیا اور بارش کا پانی نالیوں کے ذریعے بہنے کے بجائے سڑکوں اور میدانوں میں جمع ہوگیا، جس کے بعد  یہی پانی کئی علاقوں میں دکانوں اور گھروں کے اندر بھی داخل ہوگیا۔  پانی کو اندرونی نالیوں میں جانے کی جگہ نہ ملی تونیشنل ہائی وے پر بھی  پانی بھاری مقدار میں جمع ہوگیا اور پورا روڈ تالاب میں تبدیل ہوگیا جس کی وجہ سے سواریوں کے لئے بہت زیادہ دشواری پیش آئی۔ 

پورا شہر پانی میں ڈوب جانے سے عام لوگوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ مینگلور سٹی کارپوریشن کے قریب ہی  لال باغ روڈ، ایم جی روڈ، کے ایس رائو روڈ، پمپ ویل، کاپیکاڈ، ننتور، عطاور، بالمٹا، بائیکمپاڈی، کوٹار چوکی، سداشیو نگر  ہر جگہ تالاب تھا اور شہر اُس میں ڈوبا ہوانظر آرہا تھا، مکانوں اور دکانوں میں بھاری مقدار میں پانی گھس جانے سے عوام کا کافی نقصان ہوا ہے اور شدید پریشانیوں کا سامنا کرناپڑا ہے۔ ان علاقوں میں  گاڑیاں  بھی پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں۔

صنعتی علاقہ بائیکمپاڈی بھی ڈوب گیا

مینگلور کا اہم ْصنعتی علاقہ بائیکمپاڈی میں بھی زوردار بارش کے نتیجے میں پانی کئی فیکٹریوں کے اندر  داخل ہوگیا جس سے یہاں بھی کافی نقصان ہوا ہے۔ ایک فیکٹری مالک نے بتایا کہ گذشتہ 25 سالوں سے وہ  فیکٹری چلارہا ہے کبھی اُس کی فیکٹری میں بارش کا پانی نہیں گیا، مگر اس بار پہلی مرتبہ فیکٹری کے اندر پانی گھس جانے سے اُسے کافی نقصان ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...