کولکاتہ میں زبر دست بارش کا الرٹ جاری
کولکاتہ، 25اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اس ہفتے کے آخر تک مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ سمیت شمالی اور جنوبی بنگال کے مختلف اضلاع میں زبر دست بارش کا الرٹ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ۔ علی پور واقع محکمہ موسمیات میں مشرقی علاقائی ڈائریکٹر گوکل چندر دیو ناتھ نے ہفتہ کو اس سلسلے میں معلومات دی ۔
انہوں نے بتایا کہ راجدھانی کولکاتہ سے گزرنے والی گنگا سے لے کر شمالی بنگال کے علاقوں میں سائکلون تیار ہو گیا ہے ۔ اس کی وجہ سے بنگال کی خلیج میں دباؤ بنا ہے ۔ اس کی وجہ سے راجدھانی کولکاتہ سمیت شمالی اور جنوبی 24پرگنہ ،ہاوڑا،ہگلی،وردھمان،بانکوڈا،مشرقی اور مغربی میدنی پور،پرولیا وغیرہ ضلع مین اگلے 48گھنٹے تک زبر دست بارش کے امکانات ہے ۔ اس کے علاوہ علی پور دوار،جلپائی گوڑی ،مالدہ،ندیا وغیرہ ضلع میں بھی بارش ہوگی ۔
حالانکہ محکمہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس دوران بجلی چمکنے کے علاوہ گرجنیکے امکانات نہیں ہے ۔ بر احتیاتی برتتے ہوے نزدیکی سمندر میں ماہی گیروں کے جانے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ معلوم ہو کہ اپریل ماہ کے وسط میں مغربی بنگال میں شروع ہوئی لگا تار بارش کے دوران بجلی گرنے سے 60سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ بارش سے پیدا ہونے والے اسباب سے تقریباً120 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ ہزاروں لوگ بارش کی وجہ سے آئے سیلاب اوردیگر آفات میں مشکل میں پڑے ہیں جن کے لئے ریاستی آفات محکمہ نے جگہ جگہ شیو ر لگا کر ان کے رہنے ،کھانے،صحت وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے ۔.