بھٹکل سمیت اُترکنڑا میں گرج چمک کیساتھ کئی گھنٹوں تک مسلسل بارش؛ یلاپور میں بجلی گرنے سے ایک خاتون زخمی؛ ہلیال میں دو بیل ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th May 2018, 1:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 29/مئی (ایس او نیوز)  بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا میں پیر کی رات سے آج صبح تک  گرج چمک کیساتھ مسلسل بارش ہونے کے نتیجے میں  کئی علاقوں سے نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔یلاپور میں زوردار بارش کے ساتھ بجلی کوندنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوئی ہے  تو وہیں ہلیال میں  جانوروں کا شیڈ جانوروں پر ہی گرنے سے  دو بیل ہلاک ہوگئے ہیں۔

یلاپور میں زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت سونی جانو پٹکار کی حیثیت سے کی گئی ہے جو یلاپور کے کیروتّی دیہات کی رہنے والی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سونی گھر پر آرام کررہی تھی کہ زوردار بجلی چمکی اور سونی  کو چھو کر گذرگئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید جھلس گئی ہے، سونی کو ابتدا میں یلاپور سرکاری اسپتال لے جایا گیا تھا، مگر بعد میں ہبلی کے کیمس میں منتقل کیا گیا ہے۔

بھٹکل میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ ہوئی بارش سے درخت اُکھڑکر مکانوں پر گرنے سے   چھ مکانوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ  پڑوسی اضلاع اُڈپی   اوردکشن کنڑا میں بھی  زوردار بارش کے نتیجے میں کئی علاقوں میں کافی نقصانات ہوئے ہیں۔

کاروار سے ملی اطلاع کے مطابق بھاری بارش سے کئی علاقوں میں درختوں کے مکانوں پر اور سواریوں پر گرنے سے نقصانات ہونے کی اطلاعات ہیں۔ طوفانی ہوائوں کے نتیجے میں سمندر کنارے پارک کی ہوئی ایک بوٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...