تاج محل پر سماعت:مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے کہا،ورثہ منصوبے کا مسودہ تیار
نئی دہلی:29/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) تاج محل تحفظ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جمعرات کوسماعت ہوئی۔سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ تاج محل کا ورثہ منصوبہ یونیسکو دینے سے پہلے مسودہ تیار ہوچکا ہے، اس کو 8 ہفتوں میں حتمی شکل دی جائے گی۔ویژن دستاویز ڈرافٹ کمیٹی کی اہلکاراوراسکول آف پلاننگ اینڈ آرکٹیکچرکی میناکشی دھوتے نے کہا کہ ویژن دستاویز کے بارے میں ای میل اور کاغذات پر تجاویز مل رہی ہیں۔اس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ اے ایس آئی سے بھی اس کے بارے میں بات چیت ہورہی ہے، اس کے ماہرین سے بات کرکے مشورے لئے جارہے ہیں۔اگلے ہفتے ویژن دستاویز کو تیار کرکے یوپی حکومت کو دے دیں گے۔عدالت نے کہا کہ ویژن دستاویز کو حاصل کرنے کے بعد اسے عوامی ڈومین میں ڈال دیں۔اس معاملہ پر اگلی سماعت اگلے سال فروری میں ہوگی۔