ہبلی دھارواڑ کے حسین اورپُر فضا مقام پر ’’اوشین پرل لگزورئیس ہیلتھی کاؤنٹی ریسارٹ کا خوبصورت افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th September 2017, 7:36 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہبلی:27/ستمبر (ایس اؤنیوز)ہبلی دھارواڑ کے درمیان سنجیونی پارک کے سامنے ایک خوب صورت پُرفضا مقام پر ’’اوشین پرل کے لگزوررئیس ہیلتھی کاؤنٹی ریسارٹ کا دھارواڑ ضلع کے نگراں کاروزیر ونئے کلکرنی نے دیا سلائی کرتے ہوئے افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتےہوئے موصوف وزیر نے ریسارٹ کے مالکان پردیپ پائی برادران اور پرموٹرس کو ہبلی دھارواڑ کے شہریوں کی تندورستی کی خاطر صحت مرکز کے قیام پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ ہبلی جیسے مقام پر یہ پہلا لگزورئیس ریسارٹ ہے ، کئی ہوٹلوں اور عمارات کی موجودگی کے باوجود اس طرح سہولیات سے آراستہ ہوٹل نہیں تھا جس کی کمی آج پوری ہوئی ہے۔ مزید کہا کہ ہبلی شہر سے ہی ایک چھوٹی سی ڈائری سے اپنے کاروبار کا آغا ز کرنےو الے پائی برادران نے کٹھن محنت کرتے ہوئے آج ترقی کے اس مقام پرپہنچے ہیں۔

پروگرام میں وی آر ایل کے چیرمن اور مینجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر وجئے شنکیشور نے ریسارٹ سے منسلک تمام مالکان کو مبارکبادی دیتے ہوئے کہاکہ پائی برادران پہلے دن سے سخت کوشش کرتے ہوئے تجارتی میدان میں آج ایک اہم سنگ میل کو پار کررہے ہیں۔

شری کرشنا ملکس پرائیویٹ لمیٹیڈ اور ہیانگو آئس کریم کے چیرمن پردیپ پائی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ہبلی دھارواڑ کے شہریوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے مناسب اور موزوں جگہ کا انتخاب کرتے ہوئے اس ریسارٹ کو شروع کیا ہے ، ریسارٹ کے ذریعے اپنے مہمانوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرتے ہوئے انہیں صحت مند اورتنو مند بنانا ہمارا اہم مقصد ہے۔ بنگلورو اور گوا کے بعد برق رفتاری سے ترقی کی طرف گامزن ہبلی دھارواڑ جڑواں شہر کاانتخاب اس کی جغرافیائی حیثیت اور تاریخی شہر ہمپی سے قربت کو دیکھتے ہوئے اس  لگزورئیس ریسارٹ کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ جس کے لئے ہم نے اوشین پرل کے ساتھ ملحق ہیں۔

اوشین پرل کے نائب صدر بی این گریش نے تقریب میں مندوبین کو بتایا کہ ریسارٹ میں سماجی تقریبات اور شادی بیاہ کے لئے بہترین سہولیات حاصل ہیں۔ انہوں نے ریسارٹ کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ ریسارٹ میں کل تین ریسٹورنٹ ہونگے ، جس میں سبزی خورمارواڑی قسم کا ’’ شرمان ‘‘،مختلف نوع کے کھانوں پر مشتمل ’’کورال‘‘ نامی ہوٹل ہوگا۔ اس کے علاوہ ہر طرح کے پروگراموں کے لئے ہال بھی دستیاب ہے۔ریسارٹ میں پریسڈنٹیل سوئٹس ، پرمیم رومس، فیاملی رومس اور اسٹانڈرڈ رومس ہونگے اور کھلا تھیٹر اور سوئمنگ پول بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ اسپا، جمنازیم جیسی سہولیات بھی میسر ہیں۔

پروگرام میں رکن اسمبلی اروند بیلد، ایم ایل سی پردیپ شٹر، انفوسس کے رام داس کامت، جے آر بی اور سواگت رتنا کے چیرمن جئے رام بنان ،کامت گروپس آف ہوٹلس کے آر آر کامت ،بھٹکل کے اسلم بھالی سمیت کئی ایک شخصیات موجود تھیں۔ ہیانگوآئس کریم کے میجنگ ڈائرکٹر پردیپ پائی نے استقبال کیا تو منوہر پرساد نے نظامت کی۔ دوپہر 30-12 کے بعد پوجا پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں منگلورو،بھٹکل ، کمٹہ ، گوا، ممبئی ، ہبلی ، دھارواڑ سے ہزاروں لوگ شریک تھے۔ پروگرام کے بعد طعام کا انتظام تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...