صحت نے ساتھ دیا تو دیہاتوں میں قیام کروں گا: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd September 2018, 11:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو2؍ستمبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا ہے کہ خراب صحت کی وجہ سے انہوں نے اب تک دیہاتوں میں قیام کا سلسلہ شروع کرنے کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

 اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں نے اگر انہیں اجازت دی کہ وہ دیہاتوں میں قیام کرسکتے ہیں تو وہ ضرور اپنے گرام واستویہ پروگرام کو دوبارہ شروع کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ عہدیداروں کو انہوں نے یہ ہدایت نہیں دی ہے کہ ان کی جگہ وہ دیہاتوں میں قیام کریں ، بلکہ اتنا ضرور کہا ہے کہ دیہاتوں تک پہنچ کر عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوں اور انہیں سلجھانے کی کوشش کریں۔

کمار سوامی نے کہاکہ انہوں نے طے کیا ہے کہ ہفتے میں چار دن وہ ہر محکمے کی پیش رفت کا جائزہ لیتے رہیں گے اور اعلیٰ افسروں سے ملاقات کرکے عوام کو درپیش مسائل کو سلجھانے کی کوشش کریں گے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...