بیرونی ریاستوں کے ادویات پر نگاہ رکھی جائے ڈرگس کنٹرول آفس کے دورہ کے دوران شیوا نند ایس پاٹل کی افسروں کو ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2018, 12:17 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍جون(ایس او  نیوز) ریاستی وزیر صحت شیوانند ایس پاٹل نے جمعہ کے دن اچانک شہر کے ڈرگس کنٹرول کے دفتر کا دورہ کرکے وہاں موجود ایچ پی ایس سی لیابریٹری، اینٹی بائیوٹک، اسٹیریلٹی ٹسٹنگ سنٹر کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بیرونی ریاستوں سے درآمد ہونے والی دوائیوں پر کڑی نظررکھنے اور میعاد ختم ہوجانے والی دواؤں کو مارکیٹ پہنچے سے روکنے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی ۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے دفتری کارروائیوں کے متعلق بھی افسروں سے تبادلہ خیال کیا ۔ اس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ہبلی اور بلاری کی منشیات کی نگرانی والی لیابریٹری کو ترقی دینے کیلئے حکومت کی طرف سے مناسب اقدامات کئے جائیں گے ۔ ناقص دواؤں کا پتہ چلنے پر متعلقہ کمپنیوں کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرگس کنٹرول کے دفتر میں ہی مرکزی حکومت کی دواؤں کی نگرانی کرنے کیلئے ایک کمرہ دیا گیا ہے ۔ ضرورت کے مطابق افزود کمرے دئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرگس کنٹرول کے دفتر کو آئی ایس او اور نیشنل اکریڈیشن بورڈ فار ٹسٹنگ اینڈ کیالیبریشن لیابریٹریس (این اے بی ایل ) سرٹی فکیٹ حاصل کرنے کیلئے مناسب سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ دفترمیں موجود بدحال کمروں کی مرمت کا کام بھی جلد از جلد شروع کیا جائے گا ۔

ڈرگس کنٹرول کے محکمہ میں خالی عہدوں کو بھرتی کرنے کیلئے کے پی ایس سی کو تجویز پیش کی گئی ہے ۔ کے پی ایس سی نے چند تفصیلات پیش کرنے کی اپیل کی ہے بہت جلد تفصیلات فراہم کرکے عہدے بھرتی کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...