نام نہاد’ دھرم سنسد ‘ کے نام پر سادھو کے دو گروپ میں سر پھٹول : سورپانند سرسوتی کا ’پرم دھرم سنسد‘ جعلی ہے: ہنس دیو اچاریہ 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 1st February 2019, 2:39 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی:31/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) نام نہاد’ پرم دھرم سنسد‘ جمعرات کو الہ آباد میں وی ایچ پی کا نام نہاد’د ھرم سنسد‘ہو رہا ہے۔ 2019 انتخابات سے قبل رام مندر کے لئے سادھو سنتوں کا یہ سب سے بڑا اجتماع ہے ۔ اس نام نہاد دھرم سنسدمیں وی ایچ پی سے منسلک سادھو سنت رام مندر کے نام پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مہلت دیتے دکھائی دیئے۔ اس دوران سادھو سنتوں نے پرم دھرم سنسد کو جعلی قرار دیا گیا۔ اس نام نہاد’ دھرم سنسد ‘ میں حصہ لینے کے لئے خود آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت، رام جنم بھومی ٹرسٹ کے صدر نرتیہ گوپال داس اوررام دیو پہنچے ہیں۔جمعرات کو ہوئے نام نہاد’ دھرم سنسد میں سوامی ہنس دیو اچاریہ نے کہا کہ نقالی کرنے والے لوگوں نے ’ دھرم سنسد کی نقل کرکے ملک کے بھولے بھالے ’عوام‘ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 99 فیصد لوگ ان کے ’ دھرم سنسد‘ کے ساتھ ہیں اور 1 فیصد لوگ ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گمنامی کے اندھیرے میں یہ لوگ تھے۔ میڈیا میں سرخیاں حاصل کرنے کے لئے نام نہا د ’پرم دھرم سنسد‘ میں رام مندر کی تعمیر کا اعلان کیا گیا۔ہنس دیو اچاریہ نے کہا کہ سنت سماج کسی پارٹی کی محتاج یا پیروکار نہیں ہے۔ سوروپانند سرسوتی کانگریس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔ کانگریس کے وکلاء نے مندر کی تعمیر کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے راج میں پوری دنیا میں ملک کا ’نام‘ ہورہا ہے. رام مندر کی تعمیر کے لئے ہم فکر مند ہیں، لیکن اس حکومت نے زمین کو ٹرسٹ کو دینے کی بات تو کی، ہمیں اس حکومت پر شک نہیں ہے۔ وی ایچ پی کا نام نہاد’ دھرم سنسد ‘شنکراچاریہ سوروپانند سرسوتی کے اس نام نہاد’ دھرم سنسد‘ کے بعد ہو رہا ہے، جس میں 21 فروری کو ایودھیا میں رام مندر کے سنگ بنیاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بدھ کو آل انڈیا اکھاڑہ پریشد کے مہنت نریندر گری نے 21 فروری سے رام مندر کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ وشو ہندو پریشد اور آر ایس ایس ، دراصل بی جے پی کے ہی تنظیم ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ سیاسی تنظیم ابھی رام مندر پر مسئلہ آگے بڑھائیں۔ انہوں نے صرف سیاست کی ہے، 4 سال تک یہ لوگ رام مندر پر خاموش رہے اچانک کیوں جاگ اٹھے ہیں ؟ سادھوؤں میں کوئی اختلاف نہیں ہے ،ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ مندر اب حکومت نہیں بنا سکتی سادھو ہی بنائیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...