تم ہیرو تھے اورہمیشہ ہیرو رہوگے دو نوجوان لڑکیوں کو بچاتے ہوئے مارے جانے والے ایک شخص کی والدہ نے اپنے بیٹے کوبتایاہیرو

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 28th May 2017, 6:13 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،28مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکہ میں دو نوجوان لڑکیوں کو بچاتے ہوئے مارے جانے والے ایک شخص کی والدہ نے اپنے بیٹے کو ہیرو کہا ہے جو ان کے لیے ہمیشہ ہیرو رہے گا۔جمعے کو امریکی ریاست اوریگن کے پورٹ لینڈ میں ایک شخص نے دو افراد کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ ان میں سے ایک ٹالیسن مائرڈن نامکائی میشے تھے۔پولیس نے مرنے والے دوسرے 53 سالہ شخص کا نام رکی جان بیسٹ بتایا ہے۔ وہ چار بچوں کے والد اور سابق فوجی تھے۔حملہ آور نے گرفتار ہونے سے قبل ان کے علاوہ ایک اور شخص کو زخمی کر دیا تھا۔
پولیس نے حملہ آور کی شناخت 35 سا لہ جیریمی جوزف کرسٹیئن کے طور پر کی ہے جو کہ سزایافتہ مجرم ہے۔ ملزم کو منگل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزم پر دو افراد کے قتل، تیسرے شخص کو قتل کرنے کی کوشش اور ڈرانے دھمکانے کا بھی الزام ہے۔ اس کے علاوہ سزا یافتہ مجرم ہونے کے ناطے اس کے پاس ہتھیار کا ہونا بھی قابل تعزیر ہے۔اوریگن میں وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سپیشل ایجنٹ اور سربراہ لارین کینن کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا یہ پرتشدد واقعہ دیسی دہشت گردی ہے یا پھر وفاقی لحاظ سے نفرت پر مبنی جرم۔
جمعے کو دو نوجوان لڑکیا پورٹ لینڈ میں ٹرین پر سوار ہوئیں جن میں سے ایک مسلمان تھی اور اس نے سکارف پہنا ہوا تھا۔ایک لڑکی کی والدہ ڈائجوانا ہڈسن نے بتایا کہ کرسچین نے ان لڑکیوں کو دیکھ کر کہنا شروع کیا کہ تمام مسلمانوں کو مر جانا چاہیے۔مسز ہڈسن نے بتایا کہ اس کے بعد تین افراد لڑکیوں کی مدد کے لیے آگے بڑے اور ان میں سے ایک نے کہا کہ یہ بچیاں ہیں تم ان کے ساتھ اس طرح نہیں کر سکتے۔سارجنٹ پیٹ سمپسن نے مشتبہ شخص کے ٹرین پر ہونے اور نفرت انگیز زبان کے استعمال کے ساتھ چیخنے کی تصدیق کی ہے۔سارجنٹ سمپسن نے بتایا کہ پھر اس مشتبہ شخص نے لڑکیوں کی حمایت میں آنے والوں پر حملہ کر دیا جن میں سے دو کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔لڑکیاں اس واقعے سے اس قدر گھبرا گئیں، وہ چیختی ہوئی بھاگ گئیں اور انھوں نے یہ بھی نہ دیکھا کہ ان کے مددگار زخمی ہو گئے ہیں۔ اس کے بعد کرسٹیئن کو گرفتار کر لیا گیا۔سابق فوجی بیسٹ حملے کے وقت اپنے گرر واپس جا رہے تھے۔ ان کے ایک دوست نے اوریگن لائیو کو بتایا کہ وہ پہلا آدمی ہوتا جو کسی کی مدد کو جاتا۔مسٹر نامکائی میشے اس وقت فون پر اپنی آنٹ سے بات کر رہے تھے جب مشتبہ شخص لڑکیوں سے متصادم تھا۔انھوں نے کہا کہ میں نے نامکائی میشے کو فون چھوڑ کر وہاں رونما ہونے والے واقعات کی ریکارڈنگ کرنے کے لیے کہا تھا۔انھون نیایک ٹی وی کو بتایا کہ میں یہ نہیں چاہتی تھی کہ وہ خود ہیرو بنے اور مارا جائے لیکن وہ لڑکیوں کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ان کی والدہ نے فیس بک پر اپنے بیٹے کے لیے اظہار عقیدت پیش کیا ہے۔انھوں نے لکھا کہ وہ ایک ہیرو تھا اور پردے کی دوسری طرف بھی ہیرو ہی رہے گا۔ میرے چکمتے ستارے میں تم سے ہمیشہ پیار کرتی ہوں۔ٹرین میں سوار ایک لڑکی کی والدہ مسز ہڈسن نے لکھا: 'شکریہ۔ تمہارا شکریہ، تم ہمیشہ ہمارے ہیرو رہوگے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...