کمارسوامی ہبلی کے گھر کو سیاسی مرکز بنائیں گے ؟
ہبلی،24؍مئی (ایس او نیوز) شمالی کرناٹک علاقے میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے مقصد کے تحت ریاستی وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے دو سال قبل ہی ہبلی کے بائردیورا کوپہ کے میارکالونی میں گھر کرایہ پر حاصل کیا۔ بتایاجاتا ہے کہ صنعت کار سریش رائے ریڈی کے گھر’’ایکادنتا‘ میں کمارسوامی نے چند دن قیام کیا اور ضلع کے اطراف واکناف علاقوں میں جنتادل (ایس ) کو منظم کرنے کے مقصد کے تحت قیام کیا۔ تاہم طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے چند دن وہاں نہیں آئے بعد میں شمالی کرناٹک علاقہ کے دورہ کے موقع پر رات قیام کیا اور صبح اخباری کانفرنس طلب کی۔ مقامی افراد توقع کررہے ہیں کہ اب کمارسوامی نے وزیراعلیٰ کاعہدہ سنبھال لیا ہے اسی گھر میں قیام کرکے اور یہاں جنتادرشن منعقد کرکے اس گھر کو نیا جنم دیں گے ۔