کانگریس سے کوئی اختلاف نہیں :کمارا سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th January 2019, 9:20 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 9جنوری (ایس او نیوز) ریاست میں بیشتر بورڈس اور کارپوریشنس کے لئے نامزدگی کے مسئلہ پر جے ڈی ایس اور کانگریس اتحاد میں اختلافات کی میڈیااطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعلی ا یچ ڈی کمارا سوامی نے دعوی کیا کہ بغیر کسی مسئلہ کے حکومت آسانی کے ساتھ جاری ہے ۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نامزدگیوں پر بعض تکنیکی مسائل دورنہیں کئے گئے تھے اور بعض پر تقرر روکے گئے تھے ۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ حلیف جماعتوں کے درمیان سنگین اختلافات ہیں۔ بعض عہدوں پر نامزدگیوں کو روکنے سے اس مسئلہ پر کانگریس کے لیڈروں میں ناراضگی کی اطلاعات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔7ماہ پرانی اتحادی حکومت پر بی جے پی لیڈروں سے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ماضی میں بی جے پی کے لیڈروں نے حکومت کے بارے میں کئی مہلتیں دی تھیں۔تاہم یہ تمام کھوکھلی ثابت ہوئیں۔ نئی مہلت جو بی جے پی کے لیڈروں کی جانب سے دی گئی ہے وہ بھی ایسی ہی ہوگی۔

اڈپی ضلع کے 7ماہی گیروں کے لاپتہ ہونے کے مسئلہ پر انہو ں نے کہا کہ ان کی تلاش کا کام کیا جارہا ہے ۔اس مسئلہ پر ان کے ارکان خاندان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ وزیر سمکیات وینکٹ راو لاپتہ ماہی گیروں کے مسئلہ پر مسلسل نگرانی رکھے ہوئے ہیں’ انہو ں نے کہا کہ حکام ان اطلاعات کی تصدیق کررہے ہیں کہ آیا لاپتہ ماہی گیر دہشت گردوں کا نشانہ تو نہیں بنے ؟ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔